Book Name:Shoq e Hajj
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
ماہنامہ فیضانِ مدینہ ایپلی کیشن کا تعارف
اے عاشقانِ رسول ! دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ماہنامہ فیضانِ مدینہ ایپلی کیشن متعارف کروائی گئی ہے ، اس ایپلی کیشن میں یہ بہترین آپشنز ( Options ) موجود ہیں : * پچھلے تمام ماہنامہ فیضانِ مدینہ کیPDF * تمام ماہناموں کے مضامین ( آرٹیکلز ) ٹیکسٹ کی صورت میں موجود ہیں ، جن کو کاپی کرکے شیئر بھی کیا جا سکتا ہے * سرچ آپشن ( Search option ) جس میں تمام ماہناموں میں سرچ کرکے کوئی بھی چیز تلاش کی جاسکتی ہے * تمام مضامین موضوعات کے اعتبار سے ترتیب دئیے گئے ہیں ، اپنے اسمارٹ فون میں یہ اپیلی کیشن ڈاؤن لوڈ ( Download ) کر لیجئے ! خود بھی فائدہ اٹھائیے اور دوسروں کو ترغیب بھی دلائیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو ! آئیے ! حدیث پاک سے متعلق چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے : ( 1 ) فرمایا : جو شخص دینی معاملات کے متعلق چالیس ( 40 ) حدیثیں یاد کرکے میری امت تک پہنچا دے گا اللہ پاک ( قیامت کے دن ) اس کو اس شان کے ساتھ اٹھائے گاکہ وہ فقیہ ہوگا اور میں قیامت کے دن اس کی شفاعت کروں گا اور اسکے لئے گواہی دوں گا۔ ( مشکاۃ