Book Name:Shoq e Hajj
حج کی استطاعت بخشی ہو تو کاش ! بار بار جائیں۔
اللہ پاک اس اَپاہج حاجی کے صدقے ہمیں بھی شوقِ حج نصیب فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
آئیے ! شوقِ حج بڑھانے کے لئے حج کے فضائِل سنتے ہیں :
حج کرنے کے فضائل پر 3احادیثِ مبارکہ
( 1 ) : حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ سےروایت ہے ، اللہ کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جو بندہ کعبہ شریف کا حج کرے ، اس دوران نہ فُحْش باتیں کرے ، نہ ہی گناہ کاکام کرے تو رَجَعَ كَمَا وَلَدَتْهُ اُمُّهٗ وہ ایسے لوٹ جائے گا جیسے اس کی ماں نے اسے جنا ہے۔ ( [1] ) ( 2 ) : بخاری شریف کی حدیث پاک میں ہے : اَلْعُمْرَةُ اِلَى الْعُمْرَةِ كَفَّارَةٌ لِّمَا بَيْنَهُمَا ایک عمرہ دوسرے عمرے تک درمیان کے گناہوں کا کفارہ ہے ، وَالحَجُّ المَبْرُورُ لَيْسَ لَهٗ جَزَاءٌ اِلَّا الْجَنَّةُ اور مقبول حج کی جزا صرف و صرف جنّت ہے۔ ( [2] ) ( 3 ) : مسلم شریف کی حدیث پاک ہے ، نبی رحمت ، شفیعِ اُمَّت صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : اِنَّ الْحَجَّ يَهْدِمُ مَا كَانَ قَبْلَهٗ بے شک حج پہلے کے گناہوں کو معاف کروا دیتا ہے۔ ( [3] )
حقوق العباد کی ادائیگی حج کے بعد بھی ضروری ہے
اے عاشقانِ رسول ! معلوم ہوا ایمان اور نیک اعمال گناہوں کی معافی کا ذریعہ ہیں ،