Shoq e Hajj

Book Name:Shoq e Hajj

علما فرماتے ہیں : عمرہ کرنے سے گُنَاہِ صغیرہ معاف ہو جاتے ہیں اور مقبول حج میں گناہ کبیرہ کی معافی کی بھی پختہ اُمید ہے۔

یہاں یہ خیال رہے کہ حج کی برکت سے گناہ مٹتے ہیں ، حقوق العباد سے خلاصی نہیں ہوتی ، مثلا کسی نےقرض لیا تھا ، قرض کی ادائیگی میں اس نے دیر کی ، تو اس تاخیر کا گناہ حج کرنے سے معاف ہو جائے گا ، لیکن جو رقم لی ہوئی ہے وہ واپس لوٹانی ہی پڑے گی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ !                                                صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

حاجی 400 افراد کی شفاعت کرے گا

 حضرت ابو موسیٰ اشعری رَضِیَ اللہ عنہ  روایت کرتے ہیں : اللہ پاک کے رسول ، رسولِ مقبول صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے ارشاد فرمایا : حاجی  اپنے اہل خانہ میں سے 4 سو افراد کی شفاعت کرے گا اور حاجی گناہوں سے ایسے نکل جاتا ہے جیسے اس کی ماں نے اسے جنا تھا۔ ( [1] )

حاجی کے لئے بخشش کی بشارت

حضرت ابو ذَرغِفاری رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے رسولِ رحمت ، شفیعِ اُمَّت صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے ارشاد فرمایا : اللہ پاک کے نبی حضرت داؤد عَلَیْہ السَّلَام    نے اللہ پاک کی بارگاہ میں عرض کیا : یا اللہ پاک ! جو تیرے بیت یعنی کعبہ شریف کی زیارت کے لئےآئیں ، ان بندوں کے لئےکیا اجر ہے ؟ اللہ پاک نے فرمایا : اے داؤد ! بے شک جو میرے کعبہ  کا حج کریں ،  میرے ذِمۂ کرم پر ہے کہ میں ان کو دنیا میں معاف کر دوں اور  ( قیامت کے دِن ) جب وہ


 

 



[1]...مسند بزار ،  جلد : 8 ، صفحہ : 170 ، حدیث : 3196۔