Book Name:Shoq e Hajj
شیطان حقیر و ذلیل ہو جاتا ہے !
حضرت طلحہ بن عبید اللہ رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے : رسولِ اکرم ، نورِ مُجَسَّم صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : شیطان سب سے زیادہ حقیر سب سے زیادہ ذلیل اور سب سے زیادہ غُصّے میں صرف عَرْفہ کے دن دیکھا جاتا ہے اور یہ اس وجہ سے ہے کہ عَرْفہ کے دن میدانِ عَرَفات میں وقوف کرنے والوں پر اللہ پاک کی رحمتیں چھماچھم برستی ہیں اور اللہ پاک ان کے بڑے بڑے گناہوں کو بخش دیتا ہے۔ ( [1] )
ایک حدیثِ پاک میں ہے نبئ اکرم ، نورِ مُجَسَّم صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے خود حاجیوں کے لئے دعا کی : اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِلْحَاجِّ اے اللہ حاجیوں کی مغفرت فرما ، وَلِمَنِ اسْتَغْفَرَ لَهُ الْحَاجُّ اور اس کی بھی بخشش فرما جس کے لئے حاجی دعائے مغفرت کرتا ہے۔ ( [2] )
ایک روایت میں ہے : الْحُجَّاجُ وَالْعُمَّارُ ، وَفْدُ اللَّهِ اِنْ دَعَوْهُ اَجَابَهُمْ ، حاجی اور عمرہ کرنے والے اللہ پاک کا وفد ہیں ، اگر یہ رَبّ سے دُعا کریں اللہ قبول فرماتا ہے وَاِنِ اسْتَغْفِرُوهٗ غَفَرَ لَهُمْ اور اگر یہ اللہ پاک سے بخشش چاہیں اللہ ان کو بخش دیتا ہے۔ ( [3] )
حضرت عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے : رسولِ اکرم ، نورِ مُجَسَّم صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : جب تم حاجی سے ملو تو اسے سلام کرو اس سے ہاتھ ملاؤ اور اس کے