Shoq e Hajj

Book Name:Shoq e Hajj

پڑھیں ، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! دل میں شوقِ حج پیدا ہو گا ، کاش ! ہم اپنا یہ معمول بنائیں کہ رات کو کسی وقت تنہائی میں بیٹھ جائیں کبھی کعبہ شریف کا تَصَوُّر باندھیں ، کبھی منیٰ  شریف کا تَصَوُّر باندھیں ، تَصَوُّر ہی تَصَوُّر میں کبھی میدانِ عرفات میں پہنچیں ، کبھی  لَبَّيْك اَللّٰھُمَّ لَبَّيْك کی صدائیں لگائیں ، صفا مروہ کی سعی کریں۔ پھر  اپنی محرومی کو تَصَوُّر میں لا کراللہ کریم کی بارگاہ میں گِڑگِڑا کر دعائیں کریں : یا اللہ ! مجھے حج کی سعادت عطا فرما ، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! حج کا شوق پیدا ہو گا ، آنکھوں سے آنسو نکلیں گے ، تو اللہ پاک کی رَحْمت سے بڑی اُمِّید ہے کہ کرم ہو گا ، دِل میں شوقِ حج بھی بڑھے گا اور اللہ پاک نے چاہا تو حج کا بُلاوا بھی نصیب ہو ہی جائے گا۔

 شیخِ طریقت ، امیرِ اَہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی  ضیائی دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہ کی بہت خوبصورت 3کتابیں ہیں : عاشقانِ رسول کی 130 حکایات ، رَفِیْقُ الْحَرمَیْن اور رَفِیْقُ الْمُعْتَمِرِیْنیہ کتابیں پڑھیں ، دل میں شوقِ حج بڑھانے کاانتہائی زبردست نسخہ ہیں۔ اپنے والدین  اور مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے اور اپنی قبرو آخرت کو بہتر بنانے کے لئے حج و عمرہ پر جانے والوں کو  تحفۃً پیش کریں ، حاجی اور عمرہ کرنے والے ان کتابوں کو پڑھیں گے ، اچھے انداز میں حج و عمرہ ادا کر پائیں گے تو ان شآء اللہ الکریم ! ہمیں بھی اس کی برکتیں ملیں گی ، کیا خبر کہ اس نیک عمل کے صدقے ہمیں بھی مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کا بلاوا مل جائے۔