Book Name:Imam e Hussain Ki Seerat
وقت حضرت علی المرتضیٰ ، شیرِ خُدا رَضِیَ اللہ عنہ سوئے ہوئے تھے ، امامِ حَسَن مجتبیٰ رَضِیَ اللہ عنہ نے دودھ مانگا ، پیارے آقا ، رسولِ خُدا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کھڑے ہوئے اور اپنے رحمت بھرے ہاتھوں سے بکری کا دُودھ ( Goat Milk ) نکالا ، ابھی امام حَسَن رَضِیَ اللہ عنہ کو عطا نہ فرمایا تھاکہ امامِ حُسَین رَضِیَ اللہ عنہ نے بھی دُودھ مانگ لیا ، سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : بیٹا ! پہلے تمہارے بھائی نے دُودھ مانگا ہے ، ہم پہلے اسے پِلائیں گے ، پھر تمہیں دیں گے۔ یہ دیکھ کر سیدہ فاطمۃ الزہراء ر رَضِیَ اللہ عنہا نے عرض کیا : یارسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ! لگتا ہے آپ حَسَن کو زیادہ چاہتے ہیں... ! ! فرمایا : میں ان دونوں ہی سے محبّت کرتا ہوں۔بےشک میں ، تم ، یہ دونوں ( یعنی حَسَن و حُسَیْن ) اور یہ سونے والا ( یعنی حضرت علی المرتضیٰ رَضِیَ اللہ عنہم ) روزِ قیامت ایک ہی جگہ ہوں گے۔ ( [1] )
ہر صحابئ نبی ! جنّتی جنّتی سب صحابیات بھی ! جنّتی جنّتی
چار یارانِ نبی ! جنّتی جنّتی حضرتِ صدّیق بھی ! جنّتی جنّتی
اور عُمرِ فاروق بھی ! جنّتی جنّتی عُثمانِ غنی ! جنّتی جنّتی
فاطمہ اور علی ! جنّتی جنّتی حسن اور حسین بھی ! جنّتی جنّتی
والِدَین نبی ! جنّتی جنّتی ہر زوجۂ نبی ! جنّتی جنّتی
اور ابو سُفیان بھی ! جنّتی جنّتی ہیں معاویہ بھی ! جنّتی جنّتی ( [2] )
حَسَن و حُسَیْن رَضِیَ اللہ عنہما کے لئے روشنی ہو گئی
صحابئ رسول حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے : ایک مرتبہ رات کا وقت