Book Name:Imam e Hussain Ki Seerat
تیار کرو ! بےشک بہترین سامانِ سَفَر تقویٰ ہی ہے ، اللہ پاک سے ڈرو ! تاکہ تم کامیاب ( Successful ) ہو جاؤ... ! ! ( [1] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : ہفتہ وار اجتماع
پیارے اسلامی بھائیو ! نیک بننے ، گُنَاہوں سے بچنے اور نیکیوں پر استقامت پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ( Linkup ) ہو جائیے اور ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں بھی خوب حصّہ لیجئے ! اس کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! دین و دنیا کی بےشُمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام ہے : ہفتہ وار اجتماع بھی ہے۔آئیے ! ہفتہ وار اجتماع میں پابندی سے شرکت ( Participation ) کا ذِہن پانے کے لئے ایک مدنی بہارسنتے ہیں :
گُنَاہوں بھری زِندگی میں مدنی انقلاب
پاکستان کے شہر کراچی کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے : دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے میں گناہوں بھری زِندگی بسر کر رہا تھا ، دُنیوی لذَّات میں مَصْرُوف رہنا میرامعمول تھا ، بُرے دوستوں کی صحبت نے مجھے اور بگاڑ دیا تھا ، دوستوں کے ساتھ مل کر رات بھر گُنَاہوں کا سلسلہ جاری رہتا ، ایک بار ایک اسلامی بھائی نے مجھے مَغْرب کے وقت نماز کی دعوت دی ، نہ جانے ان کی دعوت میں کیا اَثَر تھا کہ میں اُن کے ساتھ مسجد کی طرف چل پڑا ، نمازِ مغرب پڑھی ، نماز کے بعد ایک اسلامی بھائی نے فیضانِ