Book Name:Imam e Hussain Ki Seerat
اجازت لے لیتے تو لے لیتے ، ورنہ حُضُور ہمیں وہیں بیٹھا چھوڑ کر کبھی نہیں اٹھتے تھے۔ ( [1] )
بےدام ہی بِک جائیے بازارِ نبی میں اس شان کے سودے میں خسارے نہیں ہوتے
پیارے اسلامی بھائیو ! ہمیں بھی چاہئے کہ غریبوں ، مسکینوں ، یتیموں کے ساتھ محبّت کریں ، دِل میں ان کی اُلْفت بڑھائیں ، ان کے ساتھ عزّت ( Respect ) سے پیش آیا کریں اور جہاں تک ہو سکے ان کا سہارا بننے کی بھی کوشش کیا کریں۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔
اللہ پاک کا پیارا بنانے والا عَمَل
حسنی ، حسینی سید ، حُضُور غوثِ پاک شیخ عبد القادِر جیلانی رحمۃُاللہ علیہ فرماتے ہیں : اے مال دارو ! اگردُنیا و آخرت کی بھلائی چاہتے ہو تو اپنے مال کے ذریعے غریبوں سے ہمدردی کرو ! ( [2] ) پھر غوثِ پاک رحمۃُاللہ علیہ نے ایک حدیثِ پاک بیان فرمائی : اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : لوگ اللہ پاک کے عِیَال ( یعنی اللہ پاک کے بندے اور اس کے محتاج ) ہیں ، اللہ پاک کا زیادہ پیارا وہ ہے جو اللہ پاک کے عیال کو زیادہ فائدہ پہنچانے والا ہو۔ ( [3] )
پیارے اسلامی بھائیو ! الحمد للہ ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی دُکھیاری اُمّت کا دُکھ بانٹنے والی تحریک ہے۔ دعوتِ اسلامی کا شعبہ FGRF خاص اسی مقصد کے لئے کام کرتا ہے ، غریبوں ، بےسہاروں ، یتیموں ، مسکینوں