Book Name:Imam e Hussain Ki Seerat
اُس زمانے کے کسی ولیُّ اللہ کو خواب میں غیبوں کی خبر رکھنے والے نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی زیارت ہوئی ، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : عَمْرو بن لیث سے کہہ دو کہ اس کے دِل میں جو خیال آیا ہے ، ہمیں اس کی خبر ہے اور ہم نے اس کے اِرادے کو قبول کر لیا ہے ، اللہ پاک اسے اس ارادے پر بڑا اَجْر عطا فرمائے۔ ( [1] )
کتابوں میں لکھا ہے : حضرت عَمْرو بن لَیْث رحمۃُاللہ علیہ کی وفات ( Death ) کے بعد کسی نے انہیں خواب میں دیکھ کر پوچھا : اللہ پاک نے آپ کے ساتھ کیا معاملہ فرمایا ؟ کہا : وہی ایک خیال جو محبّتِ امامِ حُسَیْن رَضِیَ اللہ عنہ کے سبب میرے دِل میں آیا تھا ، اسی کی برکت سے اللہ پاک نے مجھے بخش دیا۔ ( [2] )
سُبْحٰنَ اللہ ! سُبْحٰنَ اللہ ! امام عالی مقام ، امام حُسَیْن رَضِیَ اللہ عنہ سے اِظْہارِ محبّت کا کیسا اِنْعام ملا... ! ! اللہ پاک ہم سب کو امامِ عالی مقام ، امام حُسَیْن رَضِیَ اللہ عنہ کی سچی ، پکّی ، اِیْمانی محبّت نصیب فرمائے۔ اللہ پاک ہماری نسلوں ( Generations ) کو بھی صحابہ و اَہْلِ بیت کا سچّا پکّا عاشِق بنائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
میری جھولی میں نہ کیوں ہوں دو جہاں کی نعمتیں میں ہوں منگتا میں گدا اصحاب و اہلِ بیت کا
کیوں ہو مایوس اے فقیرو ! آؤ آ کر لوٹ لو ہے خزانہ بٹ رہا اصحاب و اہلِ بیت کا
فضل رب سے دو جہاں میں کامیابی پائے گا دل سے جو شَیدا ہوا اصحاب و اہلِ بیت کا ( [3] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد