Book Name:Ala Hazrat Aur Aqidah Khatm e Nubuwwat
اللہ پاک کی قسم آپ جیسا کوئی نہیں۔
اللہ ! اللہ ! کیسا کمال کا عِلْم ہے ، کیسی بےمثال دلیل ہے ، یہ تَو دوسرا مُحَمَّد ہونے کی بات ہے ، سیدی اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ علیہ کے بھائی جان مولانا حسن رضا خان صاحِب رَحمۃُ اللہ علیہ لکھتے ہیں :
یہی منظور تھا قُدْرت کو کہ سایہ نہ بنے
ایسے یکتا کے لئے ایسی ہی یکتائی ہو ( [1] )
اور کسی شاعِر نے کتنی پیاری بات کہی ہے :
اَرْبَابِ نظر کو کوئی ایسا نہ ملے گا
بندے تو مل ہی جائیں گے ، آقا نہ ملے گا
تاریخ اگر ڈھونڈے گی ثانئ مُحَمَّد
ثانی تو بڑی چیز ہے سایہ نہ ملے گا
مُحَمَّدِ مصطفےٰ ! سب سے آخری نبی ! احمدِ مجتبیٰ ! سب سے آخری نبی !
آمنہ کا لاڈلا ! سب سے آخری نبی ! شاہِ ہر دوسرا ! سب سے آخری نبی !
تاجدارِ انبیا ! سب سے آخری نبی ! ہیں حبیبِ کبریا ! سب سے آخری نبی !
عقیدہ سب صحابہ کا ! سب سے آخری نبی ! عقیدہ اَہْلِ بیت کا ! سب سے آخری نبی !
نظریہ غوث کا ! سب سے آخری نبی ! اَوْلیا کا نظریہ ! سب سے آخری نبی !
ہے رضا کا نظریہ ! سب سے آخری نبی ! نظریہ عطَّار کا ! سب سے آخری نبی !
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد