Book Name:Nafl Rozun Key Fazail

قَالَ اللہُ تَبَارَکَ وَ تَعَالٰی (اللہ پاک جَلَّ شَانُہٗ فرماتا ہے):

8 كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِیْٓــٴًـۢا بِمَاۤ اَسْلَفْتُمْ فِی الْاَیَّامِ الْخَالِیَةِ(۲۴) (پارہ:29، الحاقۃ:24)

ترجمہ کنزُ العِرفان: گزرے ہوئے دنوں میں جو تم نے آگے بھیجا اس کے بدلے میں خوشگواری کے ساتھ کھاؤ اور پیو۔

صَدَقَ اللہُ الْعَظِیْم وَ صَدَقَ رَسُوْلُہُ النَّبِیُّ الْکَرِیْم صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم

پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! ماہِ رَجَبُ الْمُرَجَّب کی آمد قریب ہے، رَجَبُ الْمُرَجَّب حُرْمت والے 4مہینوں میں سے ایک ہے۔ اللہ پاک کی بارگاہ میں اس مہینے کی بہت عزّت ہے، بہت ہی عظمت و شان والا مہینا ہے۔ شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ اسے رمضان المبارک کا پھاٹک کہتے ہیں، یہ امیرِ اہلسنت کی رمضان المبارک سے ایک طرح محبّت ہے، مقصدآپ کا یہ ہے کہ رَجَبُ الْمُرَجَّب کا چاندنظر آ گیا تو مطلب کہ ماہِ رمضان قریب تشریف لے آیا ہے، اب جلدہی ماہِ رمضان کی بھی تشریف آوری ہو جائے گی۔

ایک دُعائے مصطفےٰ جو احادِیث میں آئی ہے، بہت پیاری دُعا ہے، سرکارِ عالی وقار، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم رَجَبُ الْمُرَجَّب میں یہ دُعا پڑھا کرتے تھے، آئیے! ادائے مصطفےٰ کو ادا کرنے کے لئے ہم بھی یہ دُعا پڑھ لیتے ہیں:

اَللَّهُمَّ بَارِكْ ‌لَنَا ‌فِي ‌رَجَبٍ ‌وَّشَعْبَانَ، ‌وَبَلِّغْنَا رَمَضَانَ

ترجمہ: اے اللہ پاک! ہمارے لئے رجب اور شعبان میں برکت عطافرما اور ہمیں رمضان تک پہنچادے۔ ([1])


 

 



[1]... موسوعہ ابن ابی الدنیا، کتاب فضائل رمضان، جلد:1، صفحہ:361، حدیث:1۔