Book Name:Hazrat Ibrahim Ke Waqiyat

بڑھ کر مَحْبُوب ہو۔([1])

یعنی عام دِنوں میں نیکی کی جائےوہ بھی اللہ پاک کو بڑی پیاری ہے، عام دِنوں میں نیکی کرنابھی بڑی فضیلت کی بات ہے لیکن عام دنوں کی نسبت عشرۂ ذُو الحج (یعنی ذُو الحج کے ابتدائی 10 دِنوں میں ) نیکی کرنا اللہ پاک کے ہاں بہت زیادہ مَحْبُوب ہے۔

*ایک روایت میں ہے:

وَالْعَمَلُ فِيهِنَّ يُضَاعَفُ سَبْعُ مِئَةِ ضِعْفٍ

ترجمہ:ان 10 دنوں میں نیکی کا ثواب700 گنا بڑھا دیا جاتا ہے۔([2])

*ترمذی شریف میں حدیثِ پاک ہے: مَا مِنْ أَيَّامٍ أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ أَنْ يُتَعَبَّدَ لَهُ فِيهَا مِنْ عَشْرِ ذِي الحِجَّةِ یعنی عشرۂ ذِی الحج میں عبادت کرنا اللہ پاک کے ہاں عام دنوں کی نسبت زیادہ محبوب ہے يَعْدِلُ صِيَامُ كُلِّ يَوْمٍ مِّنْهَا بِصِيَامِ سَنَةٍان دنوں میں ایک دن کا روزہ ایک سال کے روزوں کے برابر ہے وَقِيَامُ كُلِّ لَيْلَةٍ مِّنْهَا بِقِيَامِ لَيْلَةِ القَدْرِاور ان دنوں کی ہر رات کا قیام (یعنی جاگ کر عبادت کرنا) شبِ قدر کے قیام کے برابر ہے۔ ([3])

ہر ہر گھڑی ہے اس کی عِزّ و فَضَل میں یکتا                   بادَل کرم کا چھایا، ماہِ حرام آیا

بڑھتی ہیں اس میں قَدْرَیں نیکی کی یاد رکھنا!                                   کرنا نہ وقت ضائع، ماہِ حرام آیا

اے عاشقانِ رسول! غور فرمائیے!کیسےپیارے اور فضیلت والے دن ہیں* کیسی عظیم راتیں ہیں*ان دنوں میں ایک نیکی کا ثواب 700 گنا بڑھا دیا جاتا ہے*ان دنوں میں نیکی کرنا اَفْضَل نیکی ہے* ان دنوں میں ایک دن کا روزہ رکھنا 1سال کے روزوں کے


 

 



[1]...ابو داؤد، کتاب الصوم، باب فی صوم العشر، صفحہ:390، حدیث:2438۔

[2]...شعب الایمان، باب فی الصیام، جلد:3، صفحہ:356، حدیث:3757۔

[3]...ترمذی،کتاب الصوم، باب ما جاء فی العمل، صفحہ:211، حدیث:758۔