Book Name:Hazrat Ismail Ke Osaf

قَالَ اللہُ تَبَارَکَ وَ تَعَالٰی فِی الْقُرْآنِ الْکَرِیْم(اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے):

وَ اذْكُرْ فِی الْكِتٰبِ اِسْمٰعِیْلَ٘-اِنَّهٗ كَانَ صَادِقَ الْوَعْدِ وَ كَانَ رَسُوْلًا نَّبِیًّاۚ(۵۴) وَ كَانَ یَاْمُرُ اَهْلَهٗ بِالصَّلٰوةِ وَ الزَّكٰوةِ۪-وَ كَانَ عِنْدَ رَبِّهٖ مَرْضِیًّا(۵۵) (پارہ:16، مریم:54-55)

صَدَقَ اللہُ الْعَظِیْم وَ صَدَقَ رَسُوْلُہُ النَّبِیُّ الْکَرِیْم صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم

ترجمہ ٔکنزُالعِرفان: اور کتاب میں اِسْماعیل کو یاد کرو، بیشک وہ وعدے کا سچّا تھا اور غیب کی خبریں دینے والا رسول تھا اور وہ اپنے گھر والوں کو نماز اور زکوٰۃ کا حکم دیتا تھا اور وہ اپنے رَبّ کے ہاں بڑا پسندیدہ بندہ تھا۔

پیارے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُ للہ! ذُو ْالِحجَّۃِ الْحَرَام کا مُقَدَّس و مُبَارک مہینا ہے۔ عِبَادَت و رِیاضت کے دِن ہیں، حدیثِ پاک کے مُطابِق ذُو الحجۃ الحرام کے اِبتدائی 10دِنوں میں ایک نیکی کا ثواب 700 گُنَا ملتا ہے۔([1]) اللہ پاک کے فضل سے قُربانی کے اَیّام بھی آنے والے ہیں۔ اَلْحَمْدُ للہ!لاکھوں کروڑوں مسلمان سُنّتِ اِبراہیمی کی یاد میں، اسلامی تعلیم پر عَمَل کرتے ہوئے، اللہ پاک کی رِضا پانے کے لئے قُربانیاں کرتے اور ثواب کے حقدار بنتے ہیں۔ وہ تمام مسلمان جو اِس سال قُربانی کرنے کی سَعادت پا رہے ہیں، رَبِّ کریم اپنے فضل و کرم سے ان کی قربانیاں قُبُول فرمائے اور جو اِس کی طاقَت نہیں رکھتے، رَبِّ رحمٰن اپنے خَزانۂ غیب سے انہیں بھی وُسْعت نصیب فرمائے، وہ بھی قربانی کرنے کی سَعَادت حاصِل کریں۔ اللہ پاک ہم سب پر اپنا خاص فضل و کرم فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ۔


 

 



[1]... شعب الایمان، باب فی الصیام، جلد:3، صفحہ:356، حدیث:3758۔