Book Name:Shahadat e Usman e Ghani

قَالَ اللہ تَبَارَکَ وَ تَعَالٰی فِی الْقُرْآنِ الْکَرِیْم(اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے):

مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ رِجَالٌ صَدَقُوْا مَا عَاهَدُوا اللّٰهَ عَلَیْهِۚ-فَمِنْهُمْ مَّنْ قَضٰى نَحْبَهٗ وَ مِنْهُمْ مَّنْ یَّنْتَظِرُ ﳲ وَ مَا بَدَّلُوْا تَبْدِیْلًاۙ(۲۳)   (پارہ:21،  الاحزاب:23)

صَدَقَ اللہ الْعَظِیْم وَ صَدَقَ رَسُوْلُہُ النَّبِیُّ الْکَرِیْم صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم

تَرْجَمَہ کَنْزُ الْعِرْفَان:مسلمانوں میں کچھ وہ مرد ہیں جنہوں نے اس عہد  کو سچا کر دکھایا جو انہوں نے اللہ سے کیا تھا  تو ان میں کوئی اپنی منت  پوری کر چکا اور کوئی ابھی انتظار کر رہا ہے اور وہ بالکل نہ بدلے۔

حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ  کا مختصر تعارُف

پیارے اسلامی بھائیو! * حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ صحابئ رسول ہیں * مسلمانوں کے تیسرے خلیفہ ہیں * سَابِقِیْنِ اَوَّلِیْن (یعنی اِعْلانِ نبوت کے بعد جلد ہی اِیمان قُبُول کر لینے والوں) میں سے ہیں * اِسلام قُبُول کرنے میں آپ کا چوتھا یا پانچواں نمبر ہے * عَشْرَۃ مُبَشَّرَۃ (یعنی زبانِ مصطفےٰ سے خاص طَور پر جنّت کی خُوشخبری پانے   والے 10 صحابہ) میں سے ہیں * پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم  نے اپنی 2شہزادیاں ایک ایک کر کے آپ کے نِکاح میں دِیں * یہ وہ شرف ہے ،جو اس دُنیا میں آپ کے سِوا کسی نبی کے کسی اُمّتی کو نصیب نہ ہوا، اِسی لئے آپ کو ذُو النُّوْرَیْن  (یعنی 2 نُور والے صحابی) کہا جاتا ہے۔([1])

نُور کی سرکار سے پایا دوشالہ نُور کا                                                 ہو مُبَارک تُم کو ذُو النُّوْرَیْن جوڑا نُور کا([2])


 

 



[1]...نزہۃ القاری، جلد:1، صفحہ:544، خلاصۃً۔

[2]...حدائِقِ بخشش، صفحہ:246۔