Book Name:Shahadat e Usman e Ghani

مسلمانوں کا اِتِّحاد ٹوٹا * ایک غَیر مُسْلِم تھا، یہ اُس کی سازِش تھی، اِسی سازِش کے نتیجے میں مِصْر کے کچھ لوگوں نے بَغاوَت کی، حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ  کے گھر مُبارَک کا گھیراؤ کیا اور آپ 40 دِن وہاں قید رہنے کے بعد مَظْلُومیت کے ساتھ شہید ہوئے،  آپ کی اِس شَہادَت میں ہمارے لئے بھی سیکھنے کے بہت سبق ہیں، ہم نے ابتدا میں پارہ: 21، سورۂ اَحْزاب کی 23 وِیں آیت سُننے کی سَعَادت حاصِل کی، اس آیتِ کریمہ میں بھی آپ کی شَہادَت کا ذِکْر کیا گیا ہے، آئیے پہلے اس آیتِ کریمہ کو سمجھتے ہیں، پِھر حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ  کی شَہادَت کا واقعہ اور اس سے ملنے والے سبق سیکھیں گے۔

آیتِ کریمہ کی مختصر وضاحت

اللہ پاک نے ارشاد فرمایا:

مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ رِجَالٌ صَدَقُوْا  (پارہ:21، الاحزاب:23)

تَرْجمَہ کَنْزُ الْعِرْفَان:مسلمانوں میں کچھ وہ مرد ہیں، جنہوں نے سچّا کر دکھایا۔

کیا سچّا کر دِکھایا؟

مَا عَاهَدُوا اللّٰهَ عَلَیْهِۚ-   (پارہ:21، الاحزاب:23)

تَرْجَمَہ کَنْزُ الْعِرْفَان:اس عہد کو جو انہوں نے اللہ سے کیا تھا۔

عُلَمائے تفسیر فرماتے ہیں: * حضرت عثمانِ غنی * حضرت طلحہ * حضرت سَعْد بِن زید * حضرت امیرِ حمزہ * حضرت مُصْعَبْ اور چند دِیگر صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضْوَان   نے اپنے آپ پر یہ عہد کیا تھا کہ ہم پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم  کے ساتھ ہمیشہ ثابِت قدم رہیں گے، یہاں تک کہ شہید کر دئیےجائیں۔ چنانچہ یہ اپنے اُس وعدے پر