Book Name:Shahadat e Usman e Ghani

* مولائے کائنات، مولیٰ علی رَضِیَ اللہ عنہ سے حضرت عثمان غنی رَضِیَ اللہ عنہ کے مُتَعَلِّق سُوال ہوا تو فرمایا: عثمان وہ ہیں کہ انہیں فِرشتے ذُوالنُّوْرَیْن کہتے ہیں، رسولُ اللہ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کے دَامَاد ہیں، پیارے آقا، مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے انہیں جنَّت کی بَشارَت دی۔([1])

نبی کے نور دو لے کر وہ ذُو النُّوْرَیْن کہلائے

انہیں      حاصِل      ہوئی      یوں      قربتِ      محبوبِ       رحمانی([2])

اسلام کے دوسرے خلیفہ، حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہ عنہ کی شَہادَت کے بعد مسلمانوں کی کَثْرتِ رائے سے حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ خلیفہ مقرر ہوئے، 12سال تک آپ خلیفہ رہے، 18 ذو الحجہ 35 سن ہجری کوکئی دِن بُھوکے پِیاسے رِہ کر نِہایت مَظْلُومیت کے ساتھ شہید کئے گئے۔([3])

شہادتِ عثمانِ غنی ایک راز ہے

پیارے اسلامی بھائیو! حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ  کی شہادت تاریخِ اِسْلام کا ایک اَہَم تَرِین اور بہت ہی اَفْسوسناک سَانِحہ ہے * یہ اَصْل میں قُدْرت کا ایک رَاز تھا،  ایسا ہونا تھا اور ہو کر ہی رہا * پچھلی آسمانی کتابوں میں بھی اس کا ذِکْر مَوْجُود تھا اور پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم  نے بھی بہت مرتبہ اس بارے میں غیب کی خبر اِرْشاد فرمائی * حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عنہ  کی شَہَادَت اِسْلام کی تاریخ میں وہ پہلا موقع تھا، جب


 

 



[1]...معرفۃ الصحابہ، رقم:3، معرفۃ عثمان بن عفان، معرفۃ انہ کام ...الخ، جلد:1، صفحہ:83، حدیث:240۔

[2]...وسائل بخشش، صفحہ:584۔

[3]...نزہۃ القاری، جلد:1، صفحہ:544و 545خلاصۃً۔