Book Name:Shahadat e Usman e Ghani

بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:

درست کیا ہے؟

(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)

مسئلہ:         جس نے واجِب قربانی نہ کی، اب وہ صدقہ کرے۔

وضاحت: اگر قُربانی واجِب ہونےکےباوجود قُربانی نہ کی اور قربانی کے دن گزرگئے تو اب قربانی نہیں کر سکتے۔  اب کیا کرنا ہے؟ اس کی دو صُورتیں بنیں گی: (1):اگر تو جانَور خرید چکے تھے، اب واجب ہے کہ اُسی جانور کو ذَبْح کئے بغیر زِندہ ہی صدقہ کر دیجئے! (2):اور اگر جانور خریدا نہیں تھا، اب جانور کی قیمت صدقہ کرنا واجب ہے۔([1])  اللہ  پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اَسْمَاءُ الحسنیٰ کی برکات (وظیفہ)

یَا نَافِعُ (اے نفع دینے والے)

جو کسی کام کو  شروع کرنے سے پہلے یَانَافِعُ 20بار پڑھ لے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!وہ کام اس کی مرضی کے مطابِق ہو گا۔([2])اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔



[1]...دارالافتاء اہل سنت، فتوی نمبر:Web-99 ۔

[2]...مدنی پنج سورہ، صفحہ: 258۔