Book Name:Kamil Momin Kon
مسلمان ہو گیا۔([1])
نگاہِ ولی میں وہ تاثیر دیکھی بدلتی ہزاروں کی تقدیر دیکھی
اے عاشقانِ رسول! یہ تھے پہلے کے مسلمان...!! ان کے اَخْلاق و کردار سے مُتاثر ہو کر کافِر کلمہ پڑھ لیا کرتے تھے اور آج ہمارا حال کیا ہے؟ ہمیں دیکھ کر کُفّار مُتاثر تو کیا ہوں گے، اُلٹا اِسْلام سے نفرت کرنے لگیں تو کچھ بعید نہیں۔
کامِل مؤمن کے چند پیارے پیارے اَخْلاق
اللہ پاک ہمارے حال پر رحم فرمائے۔ کاش! ہم اچھے اَخْلاق والے ہو جائیں۔ پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: اللہ پاک کی قسم! بندہ اس وقت تک کامِل مؤمن نہیں ہو سکتا، جب تک اپنے مسلمان بھائی کے لئے وہی پسند نہ کرے، جو اپنے لئے پسند کرتا ہے([2]) *ایک حدیث شریف میں فرمایا: اس کا ایمان (کامِل) نہیں، جو امانت دار نہیں ہے([3]) *اس کا کوئی دِین نہیں، جو وعدے کا پابند نہیں ہے ([4])*ایک روایت میں فرمایا: دھوکا دینا مؤمن کے اَخْلاق میں نہیں ہے([5]) *ایک روایت میں ہے: مؤمن طعنہ دینے والا، لعنت کرنے والا، فحش (یعنی بیہودہ) باتیں کرنے والا نہیں ہوتا([6]) *فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم
[1]...تذکرۃ الاولیا ، جلد:1، صفحہ:51۔
[2]... کنز العمال، کتاب الایمان، جز:1، جلد:1، صفحہ:36، حدیث:96۔
[3]... مصنف ابن ابی شبیہ، کتاب الایمان، ما قالو فی صفۃ الایمان، جلد:7، صفحہ:211، حدیث:2۔
[4]... مصنف ابن ابی شبیہ، کتاب الایمان، باب 6، جلد:7، صفحہ:223، حدیث:50۔
[5]...الجامع لابن وہب، جز:2، صفحہ:588، حدیث:487۔
[6]...ترمذی، کتاب البر والصلۃ، باب ما جاء فی اللعنۃ، صفحہ:481، حدیث:1977۔