Book Name:Kamil Momin Kon

خاتمہ بالخیر ہو میرا مدینے میں اگر                                                          بال بال اُٹھے پُکار اپنا، خُدایا...!! شکریہ!

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

اِیمان والا ہونے کی برکتیں

پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! ہم مسلمان ہیں، اللہ پاک نے مَحض اپنے کَرم سے ہمیں اِیْمان کی دولت سے نوازا ہے، یقیناً یہ بہت بڑی بلکہ سب سے بڑی عِنَایت ہے۔ ساری فضیلتوں، ساری عِنایتوں، ساری نعمتوں کی اَصْل ہی ایمان ہے*جب ایمان مِل جاتا ہے، تب بندہ اللہ پاک کی خاص رحمتوں کا حقدار ہو جاتا ہے*جب ایمان مِل جاتا ہے، بندہ کامیاب ہو جاتا ہے*جب ایمان مِل جاتا ہے، بندہ جنّت کا حقدار بن جاتا ہے، اللہ پاک ایمان والوں پر خاص کرم فرماتا ہے*ایمان والے کو  پاکیزہ زندگی عطا کی جاتی ہے*ایمان والے کی نیکیاں قُبُول کی جاتی ہیں *ایمان والے کے گُنَاہ مُعاف کئے جاتے ہیں*ایمان والے کی قبر جنّت کا باغ بنتی ہے*ایمان والے کو رَاحت و سُکون نصیب ہوتا ہے*اور ایمان والا ہی ہے جس کے لئے آخرت کی تمام نعمتیں تیار کی گئی ہیں*بےایمان، غیر مُسْلِم لوگ تو رَبّ کے نافرمان ہیں*اس کی رَحمت سے دُور*اس کے غضب کے حقدار اور ہمیشہ ہمیشہ جہنّم میں رہنے کے لائق ہیں *بلکہ سچّی بات تو یہ ہے کہ جو بےایمان ہے، غیر مُسْلِم ہے وہ حقیقت میں انسان کہلانے کا بھی حقدار نہیں ہے، اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:

اُولٰٓىٕكَ كَالْاَنْعَامِ بَلْ هُمْ اَضَلُّؕ- (پارہ:9، الاعراف:179)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: یہ لوگ جانوروں کی طرح ہیں بلکہ ان سے بھی زیادہ بھٹکے ہوئے

الحمد للہ! اللہ پاک نے ہمیں ایمان کی دولت نصیب فرمائی ہے، رَبّ کریم ہمیں اس