Book Name:Kamil Momin Kon
(Share) کیجئے! *مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت فارُوقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عنہ کی حیات مُبارَکہ ہر مسلمان کے لئے مشعل راہ ہے،آپ رَضِیَ اللہُ عنہکو خوفِ خدا اور عشقِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا وافر حصّہ حاصل تھا۔ مکتبۃ المدینہ نے آپ کی حیاتِ مُبارَکہ پر 2 جلدوں میں ایک کتاب بنام:فیضان فاروق اعظم شائع کی ہے۔تمام اسلامی بھائی اس کتاب کی جلد اوّل1300 روپے اور جلد دوم590 روپے میں مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے قیمتاً طلب فرمائیں۔خود بھی پڑھیئے! اور دوسرو کو بھی اس کی ترغیب دلائیے!
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّمنےفرمایا: مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِی فَقَدْ اَحَبَّنِی وَمَنْ اَحَبَّنِی كَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے محبّت کی اس نے مجھ سے محبّت کی اور جس نے مجھ سے محبّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([1])
سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا! جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
انگوٹھی کے بارے میں سنتیں اور آداب
پیارے اسلامی بھائیو !مَرْد کو سونے(Gold) کی انگوٹھی(Ring) پہننا حرام ہے۔ سرکارِ دو جہاں صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے سونے کی انگوٹھی پہننے سے مَنْع فرمایا *نابالغ(یعنی بہت ہی چھوٹے) لڑکے کو بھی سونے چاندی کا زیور پہنانا حرام ہے اور جس نے پہنایا وہ گنہگار ہو گا،