Book Name:Kamil Momin Kon

یعنی کامیاب مؤمن وہ ہوتا ہے جو ہر فضول اور باطِل چیز سے دُور رہتاہے۔

ہم اور فضولیات

پیارے اسلامی بھائیو! یہ کامِل مؤمن کی نشانی ہے، کامِل مؤمن وقت کا قدردان ہوتا ہے، اپنے قیمتی وقت کو فضول کاموں میں نہیں گنواتا۔ کیونکہ جو ایمان والا ہے وہ جانتا ہے کہ *مجھے یہ زندگی فضول میں نہیں دی گئی*مجھے مرنا ہے*روزِ قیامت اُٹھنا ہے *رَبّ کے حُضُور حاضِر ہونا ہے*اپنی زندگی کے ایک ایک لمحے کا حساب دینا ہے  *چونکہ وہ رَبّ کے حُضُور حاضِری سے ڈرتا ہے*چونکہ وہ قیامت کے حساب کی فِکْر کرتا ہے*چونکہ وہ اپنی زندگی کے ایک ایک لمحے کا ذِمَّہ دار ہے، لہٰذا وہ اپنا وقت فضولیات میں نہیں گزارتا، اپنے وقت کی قدر کرتا ہے۔

مگر افسوس! آج ہم مسلمان کی حالت بہت نازُک ہے، فضولیات کی انتہائی کثرت ہے، جسے دیکھو اپنا وقت برباد کرنے میں لگا ہوا ہے*کبھی سالگرہ کے نام پر *کبھی نیوائیر نائٹ کے نام پر *کبھی اَیْنِی وَرْسَرِیْ (AnnieVersary)کے نام پر *کبھی پکنک کے نام پر گُنَاہوں بھرے فنکشنز رکھے جاتے ہیں، کئی کئی گھنٹے فضولیات نہیں بلکہ گُنَاہوں کی نذر کر دئیے جاتے ہیں *یقیناً سالگرہ کرنا کوئی گُنَاہ کا کام نہیں ہے مگر ہمارے ہاں اس کا جو انداز اپنا لیا گیا ہے، یہ فضولیات بلکہ گُنَاہوں والا ہے*آہ! آج مسلمانوں کا مقصدِ حیات صِرْف کھاؤ، پیو اور جان بناؤ ہی بن کر رہ گیا ہے *دوستوں کی بیٹھکیں ہیں *ہوٹلنگ کی کثرت ہے *کئی کئی گھنٹے بلکہ راتوں کی راتیں خوش گپیوں کی نذر کر دی جاتی ہے*پِھر رہی سہی کسر موبائل اور سوشل میڈیا نے نکال دی ہے *ایک وقت تھا، جب نادان بچے والدَین سے چُھپ