Kamil Momin Kon

Book Name:Kamil Momin Kon

مدنی پھول جو امام غزالی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی تعلیمات سے حاصِل ہوتا ہے وہ یہ کہ ابتداءً خوفِ خُدا محض ایک خیال کی طرح ہوتا ہے، دِل میں آیا اور ختم ہو گیا، کبھی اچانک قبر کا خیال آ گیا، کبھی روزِ قیامت اللہ پاک کے حُضُور حاضِری کا خیال آگیا،  کبھی جہنّم کا خیال آگیا، یہ خیال بس چند سیکنڈ کا ہوتا ہے اور یہ خیالات خوفِ خُدا کے متعلق پڑھتے رہنے سے، خوفِ خُدا کے متعلق بیانات وغیرہ سنتے رہنے سے حاصِل ہوتے ہیں، پھر جب یہ خیال دِل میں آنے لگ جائیں تو پھر ضروری ہے کہ اِن خیالات کو دِل میں پختہ کیا جائے، مثلاً روزانہ رات کو تنہائی میں بیٹھ کر قبر وآخرت کا تصور کیا جائے، بار بار قبرستان حاضِری دی جائے یُوں بار بار خوفِ خُدا والے خیالات کا تصور جماتے رہنے سے اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! آہستہ آہستہ یہ خیالات دِل میں پختہ ہو جائیں گے۔

یاربّ! میں تِرے خوف سے روتا رہوں ہر دم              دیوانہ شہنشاہِ مدینہ کا بنا دے([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

12دینی کاموں میں سے ایک دینی کام:فجر کے لئے جگانا

پیارے اسلامی بھائیو! بااخلاق مومن بننے، خوف ِ خدا و عشقِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  حاصل کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے!12دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لیجئے، 12دینی کاموں میں سے ایک دینی کام:فجر کے لئے جگانا بھی ہے

نمازِ فجر کے لئے جگانا سُنَّتِ مصطفےٰ ہے؛ *اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم


 

 



[1]...  وسائلِ بخشش،صفحہ:119۔