Book Name:Farooq e Azam Aur Maaf Karne ki Aadat

فرمایا: وہ جو بدلہ لینے کی طاقت ہونے کے باوُجُود مُعَاف کر دیتا ہے۔([1])

اللہُ اکبر! کتنی اَہَم بات ہے...!! زیادہ تَر لوگ اپنی عزّت کو آڑ بنا کر ہی جھگڑے بڑھاتے ہیں *کوئی کہتا ہے: میں بدلہ نہ لُوں تو میری ناک کٹتی ہے *کوئی کہتا ہے: اس نے مجھے گالی دِی تھی، میں کیسے مُعَاف کر دُوں *کوئی کہتا ہے: اُس نے بھرے بازار میں میری بےعزّتی کی تھی، میں اُسے کبھی مُعَاف نہیں کر سکتا...!!

پیارے اسلامی بھائیو! مُعَاف کیجئے! عزّت اَصْل میں وہ ہے جو اللہ پاک کے حُضُور ہے، ہم طاقت ہوتے ہوئے بھی مُعَاف کر دیں گے تو اللہ پاک کے ہاں ہماری عزّت بڑھے گی، جب اس کے حُضُور عزّت بڑھ گئی تو دُنیا میں عزّت خُود ہی بلند ہو جائے گی۔

جو رحم نہیں کرتا اس پر بھی رحم نہیں کیا جائے گا

مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ، حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عنہ نے ایک مرتبہ خطبہ دیا، اس میں آپ نے 4نصیحتیں فرمائیں، چاروں کی 4بہت اہم نصیحتیں ہیں، سننے اور دِل میں بٹھا لینے کے لائق ہیں، آپ نے فرمایا:

(1):مَنْ لَّا یَرْحَمْ لَا یُرْحَمْ جو رحم نہیں کرتا، اس پر رحم نہیں کیا جاتا۔

(2):مَنْ لَّا یَغْفِرْ لَا یُغْفَر لَہٗ جو مُعَاف نہیں کرتا ، اسے مُعَاف نہیں کیا جاتا ۔

(3):مَنْ لَّا یَتُوْبُ لَا یُتَابُ عَلَیْہِ  جو تَوبہ نہیں کرتا، اس کی تَوبہ قبول نہیں کی جاتی ۔

(4):مَنْ لَّا یَتَّقِ لَا یُوَقَّہٗ جو خُود بچتا نہیں ہے، اسے بچایا بھی نہیں جاتا۔([2])


 

 



[1]...شعبُ الایمان، باب فی حسن الخلق، فصل فی ترک الغضب، جلد:6، صفحہ:319، حدیث:8327۔

[2]...كنز العمال، كتاب المواعظ والرقائق...الخ، خطب عمر و مواعظ، جز:16،جلد:8، صفحہ:64، حدیث:44179۔