Farooq e Azam Aur Maaf Karne ki Aadat

Book Name:Farooq e Azam Aur Maaf Karne ki Aadat

(3):فاروقِ اعظم کی اعلیٰ جزا

پیارے اسلامی بھائیو! آیتِ کریمہ میں حضرت فارُوقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عنہ کی شان بیان ہوئی کہ

لِیَجْزِیَ قَوْمًۢا بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ(۱۴) (پارہ:25، الجاثیہ:14)

مَعْرِفَۃ الْقُرْآن:تاکہ (اللہ) بدلہ دے  ایک قوم (کو، اس ) کا جو وہ کماتے ہیں۔

ایک قول کے مطابق یہ بھی حضرت فارُوقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عنہ کی شان ہے، آپ کو فرمایا گیا: اے فارُوق! آپ مُعَاف کیا کیجئے! اللہ پاک آپ کے اَعْمال کی جزا دے گا۔([1])

اللہ پاک عمر کو جزا دے گا

حضرت سعید بن مُسَیّب رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: ایک دِن ہم حضرت فارُوقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عنہ کی خِدْمت میں حاضِر تھے، قارِی نے یہی آیتِ کریمہ تِلاوت کی، اسے سُن کر اَمِیْرُ الْمُؤْمِنِیْن رَضِیَ اللہُ عنہ نے فرمایا: لِیَجْزِیَ عُمَرَ بِمَا صَنَعَ یعنی آیت کا معنیٰ یہ ہے کہ اللہ پاک عمر کو اس کے اَعْمال کی جزا دے گا۔([2])

اے اَہْلِ محشر! یہ عمر ہیں

پیارے اسلامی بھائیو! یہ جزا کیا ہو گی جو حضرت فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عنہ کو دِی جائے گی، اس تعلق سے ایک روایت سنیئے! حضرت عبد اللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے، روزِ قیامت جب حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عنہ اللہ پاک کی بارگاہ میں حاضِر ہوں گے،


 

 



[1]...روح المعانی، پارہ:25، الجاثیہ، زیرِ آیت:14، جلد:13، صفحہ:202 خلاصۃً۔

[2]...روح المعانی، پارہ:25، سورۂ جاثیہ ، زیر آیت:14، جلد:13، صفحہ:203۔