Book Name:Farooq e Azam Aur Maaf Karne ki Aadat

*گھر میں *دفتر میں *دُکان پر *جہاں جہاں ہو سکے، آپ کے ایصالِ ثواب کا اہتمام فرمائیے! *ہو سکے تو شِیْرِینی بھی تقسیم کیجئے! *بَن پڑے تو مختصر سِی محفل کروا لیجئے! *گھر میں تو لازمی اہتمام فرمائیے! *سب گھر والوں کو جمع کر کے حضرت فارُوقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عنہ کا ذِکْرِ خیر کیجئے! *شیخِ طریقت، امیر اہلسنت دَامَت برکاتہم العَالیہ کا بہت پیارا رسالہ ہے: کراماتِ فاروقِ اعظم۔ یہ رسالہ مکتبۃ المدینہ سے طلب فرمائیے یا پھر دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net سے ڈاؤنلوڈ کر لیجئے! یہ رسالہ گھروں میں پڑھ کر سُنائیے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! خُوب برکتیں نصیب ہوں گی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                 صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:

درست کیا ہے؟

(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)

مسئلہ:         قبر پر اگربتّی جلانا منع ہے

وضاحت:   مُحَرَّمُ شریف تشریف لا رہا ہے، اس مہینے میں خصوصًا 10 مُحَرَّمُ شریف کو لوگ قبرستان حاضِری دیتے ہیں، یہ اچھی بات ہے، قبرستان جانا چاہیے، اپنے فوت شدہ عزیزوں کو ایصالِ ثواب بھی کرتے رہنا چاہئے، البتہ یہ رواج عموماً دیکھا گیا ہے کہ لوگ قبر پراگربتیاں لگاتے ہیں۔ یہ منع ہے۔ عین قبر کے اُوپَر تو اگربتّی یا موم بتّی وغیرہ ہر گز نہیں لگانی چاہئے، ہاں! اگر قبر کے قریب کوئی بیٹھا قرآنِ کریم پڑھ رہا ہے یا اَوراد و وظائِف وغیرہ کر رہا ہے، اسے خوشبو پہنچانے کے لئے اگر بتّی قبر سے ہٹ کر