Mohabbat e Ahle Bait Ki Fazilat

Book Name:Mohabbat e Ahle Bait Ki Fazilat

ہو چکا ہے، اس مُقَدَّس مہینے کو شَہْرُ اللہ (یعنی اللہ پاک کا مہینا) بھی کہتے ہیں اور اس کا یہ نام حدیثِ پاک میں ارشاد ہوا ہے، مُسْنَدْ اِمَام اَحْمد میں ہے، ایک مرتبہ ایک شخص بارگاہِ رِسالت میں حاضِر ہوا، عرض کیا: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم!رَمْضان کے عِلاوہ میں کس مہینے میں روزے رکھوں؟ فرمایا: اگر رمضان (کے فرض روزوں کے عِلاوہ نفل) روزے رکھنا چاہتے ہو تو مُحَرَّمُ الْحَرام میں رکھو کہ یہ اللہ پاک کا مہینا ہے۔([1])

حضرت اَبُو عثمان نہدی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضْوَان 3عشروں کی بہت تعظیم کرتے تھے: (1):ماہِ رَمْضَان کا آخری عشرہ (یعنی 10دِن) (2-3):ذُو الحج اور مُحَرَّم کا پہلا عشرہ (یعنی ابتدائی 10دِن)۔([2])

پیارے اسلامی بھائیو! ہمیں بھی چاہئے کہ ہم ان 30 دِنوں (یعنی رمضان کے آخری 10دِن، ذُو الحج اور مُحَرَّم کے ابتدائی 10،10دِن،ان) کا *خُوب احترام کریں *ان میں نیک کام کریں *عِلْمِ دین سیکھیں *خُصُوْصیت کے ساتھ اِن میں گُنَاہوں سے بچیں *نفل روزے رکھیں *نفل عِبادات بھی کریں۔ اَلْحَمْدُ للہ! شیخِ طریقت، امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ مُحَرَّم شریف کے ابتدائی 10 دِنوں میں روزانہ رات کو مَدَنی مُذاکَرہ فرماتے (یعنی سُوال جواب کا سِلسلہ کرتے)ہیں۔ یہ مَدَنی مذاکرہ مَدَنی چینل پر براہِ راست(Live) دکھایا جاتا ہے، آپ بھی اس میں شِرکت کیا کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! عِلْمِ دِین سیکھنے کو مِلے گا، اچھی نیت ہوئی تو رات عِبَادت کا ثواب ملے گا اور دِین و دُنیا کی بھلائیاں بھی نصیب ہوں گی۔


 

 



[1]...مسند امام احمد، مسند العشرۃ المبشرین بالجنۃ، مسند علی بن ابی طالب، جلد:1، صفحہ:427، حدیث:1335۔

[2]...لطائف المعارف، وظائف شہر اللہ الحرام، المجلس الاول، الفصل الاول، صفحہ:48۔