اِنَّا لِلّٰہ Parhnay Ki Barkatein

Book Name:اِنَّا لِلّٰہ Parhnay Ki Barkatein

گے، بال نوچیں گے، گریبان پھاڑیں گے، چیخ چِلّا کر شور مچائیں گے تو کیا ہو گا؟ جانے والا تو چلا گیا، وہ تو اب لوٹ کر نہیں آئے گا، ہاں! بےصبری کرنے کی وجہ سے صبر کا ثواب بھی ہاتھ سے جاتا رہے گا۔ اس لئے ہمیں چاہئے کہ  اِنَّا لِلّٰہ  پڑھیں، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ڈھیروں ثواب ملے گا اور اللہ پاک نے چاہا تو جنّت کے حق دار بن جائیں گے۔

اِنَّا لِلّٰہ کی برکت سے بہترین بدل ملتا ہے

پیارے اسلامی بھائیو! مصیبت پر اِنَّا لِلّٰہ پڑھنے کی ایک بڑی برکت یہ بھی ہے کہ اس سے مصیبت دُور ہوتی ہے اور اللہ پاک دُنیا ہی میں اچھا بدل عطا فرمادیتا ہے۔ حدیثِ پاک میں ہے، نبیوں کے نبی، رسولِ ہاشمی صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: جو مصیبت کے وقت اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّااِلَیْہِ رَاجِعُوْن کہتا ہے اللہ پاک اس کی پریشانی دُور فرما دیتا ہے، اس کا انجام اچھا کرتا ہے اور اسے ایسا بدل عطا فرماتا ہے جس پر وہ راضی ہو جاتا ہے۔([1])  

ایک حدیث شریف میں ہے: جس مسلمان پر کوئی مصیبت آئے اور وہ اللہ پاک کے حکم کے مطابق اِنَّا لِلّٰهِ وَ اِنَّاۤ اِلَیْهِ رٰجِعُوْنَ (پڑھے اور یہ دعا کرے) اَللّٰہُمَّ أَجُرْنِیْ فِیْ مُصِیْبَتِیْ وَاَخْلِفْ لِیْ خَیْرًا مِّنْہَا یعنی اے اللہ!میری اس مصیبت پر مجھے اجر عطا فرما اور مجھے اس کا بہتر بدل عطا فرما ! تو اللہ پاک اس کو اس سے بہتر بدل عطا فرمائے گا۔([2])

حکیمُ الْاُمَّت مفتی احمد یار خان نعیمی  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ اس حدیثِ پاک کی شرح میں فرماتے ہیں: یہ عمل بڑا مُجَرَّب  (تجربہ شدہ)  ہے۔ فوت شدہ میت اور گم شدہ چیز سب پر پڑھا جائے لیکن جس


 

 



[1]...معجمِ کبیر،جلد:6 ،صفحہ:155،حدیث:12852۔

[2]...مسلم،کتاب الجنائز،باب یقال عند المصیبۃ،صفحہ:329،حدیث:918۔