Book Name:اِنَّا لِلّٰہ Parhnay Ki Barkatein
(بےصبری دِکھاؤں)؟ میرے صبر کرنے پر اللہ پاک نے مجھے 3 اِنْعامات دینے کا وعدہ فرمایا ہے اور ان میں سے ہر اِنْعام مجھے ساری دُنیا سے زیادہ پیارا ہے۔ اللہ پاک فرماتا ہے: ([1])
الَّذِیْنَ اِذَاۤ اَصَابَتْهُمْ مُّصِیْبَةٌۙ-قَالُوْۤا اِنَّا لِلّٰهِ وَ اِنَّاۤ اِلَیْهِ رٰجِعُوْنَؕ(۱۵۶) اُولٰٓىٕكَ عَلَیْهِمْ صَلَوٰتٌ مِّنْ رَّبِّهِمْ وَ رَحْمَةٌ -وَ اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْمُهْتَدُوْنَ(۱۵۷) (پارہ:2، البقرہ:156-157)
تَرجَمہ کَنْزُ الْعِرْفان: وہ لوگ کہ جب ان پر کوئی مصیبت آتی ہے تو کہتے ہیں:ہم اللہ ہی کے ہیں اور ہم اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جن پر ان کے ربّ کی طرف سے درود ہیں اور رحمت اور یہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں۔
سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! اللہ والوں کے انداز نِرالے ہی ہوتے ہیں، خیر! یہ تو مشکل بات ہے کہ ہم مصیبت آنے پر بھی خُوش ہی رہیں، نہ چاہتے ہوئے بھی بعض دفعہ دِل پر غم چھا جاتا ہے، آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں۔ اس کی خیر ہے، البتہ ہمیں صبر ضرور کرنا چاہئے، لہٰذا جب بھی کوئی مشکل، پریشانی یا مصیبت آئے تو شور مچانے، اپنے کپڑے پھاڑنے، بال نوچنے، واوَیلا کرنے کی بجائے صبر کرتے ہوئے اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْن پڑھ لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! بہت سارا ثواب ہاتھ آئے گا۔
اللہ پاک کی رحمت دِلانے والا عمل
اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: مصیبت کے وقت اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْن پڑھنا اللہ پاک کی رحمت ملنے کا ذریعہ ہے۔([2])