Book Name:اِنَّا لِلّٰہ Parhnay Ki Barkatein
*سرورِ عالَم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: عقل مند وہ ہے جو اپنا مُحَاسَبَہ اور مرنے کے بعد کے لئے عَمَل کرے([1]) *اپنی اِصْلاح کرنےاور خود کو شیطان سے بچانے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ ہم اپنی عادات، اپنے کردار اور اپنے اَعْمَال کا جائزہ لیا کریں۔
*-دورِ حاضِر میں امیر ِاہلسنّت مولانا محمد الیاس عطّار قادری دَامَت بَرَکَاتُہم الْعَالِیَہ نے اپنا جائِزہ لینے کاآسان طریقہ دیا ہے: رسالہ نیک اَعْمال (مبلغ کو چاہئے کہ نیک اَعْمال کا رسالہ پاس رکھے اور دِکھا بھی دے)*بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کے لئے نیک اَعْمَال رسالے میں 72 سوال جواب لکھے ہیں *ہر سوال کے نیچے 30 خانے ہیں *روزانہ سوال پڑھ کر اپنا جائزہ لینا ہو تا اور خانے بھرنے ہوتے ہیں*دُرُست اسلامی زِندگی گزارنے کا یہ بہترین نسخہ ہے *اس کے ذریعے نہ جانے کتنوں کی اِصْلاح ہو چکی ہے۔
*-آپ بھی یہ رسالہ خریدئیے! روزانہ اپنا جائِزہ لیا کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! بہت فائدہ ہوگا *اَخْلاق سَنْوریں گے *کردار اچھا ہو گا*عادات بہتر ہوں گی *نیکیوں پر استقامت ملے گی *گُنَاہوں سے نفرت ہوگی *دِل روشن ہو گا *محبّتِ اِلٰہی نصیب ہو گی *عشقِ رسول میں اِضَافہ ہو گا *روحانیت ملے گی اور *فِکْرِ آخرت نصیب ہو گی۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!آیئےعیادت کرنے کے مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے دو (2)فرامِین مصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : (1) عُوْدُوا الْمَرِیضَ یعنی مریض کی