Book Name:اِنَّا لِلّٰہ Parhnay Ki Barkatein
رہتے ہوئے ثواب کمانے کے لئے اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْن پڑھا کریں گے۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!
شعبہ رابطہ برائے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی 80 سے زائد مختلف شعبہ جات میں خدمتِ دین کا کام سر انجام دے رہی ہے،دعوتِ اسلامی جہاں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں میں نیکی کی دعوت عام کر رہی ہے وہیں اسپورٹس سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کی اصلاح و تربیت کیلئے بھی ایک شعبہ بنام”رابطہ برائے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ“قائم کیا ہے،جس کا بنیادی مقصد کھیلوں سے منسلک لوگوں کو نیکی کی دعوت دینا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ کرتے ہوئے اس مدنی مقصد ”مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔“کے مطابق زندگی گزارنے کا ذِہْن دیناہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کئی کھلاڑیوں اور ان کے گھر والوں کو نیکی کی دعوت دینے اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ کرنے اور اِس مدنی مقصد ”مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنی ہے“ کا ذہن دینے کی کوشش جاری ہے۔
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام:نیک اَعْمَال
*-اللہ پاک فرماتا ہے:
وَ لْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍۚ- (پ28، سورۂ حشر:18)
ترجمہ کَنْزُ الْاِیمان:اور ہر جان دیکھے کہ کل کے لئے کیا آگے بھیجا۔