Nemat Chin Jany Ka Asbab

Book Name:Nemat Chin Jany Ka Asbab

یہ کیوں ہوا؟ اس لئے کہ انہوں نے نافرمانیاں کیں اور حَدْ سے گزر گئے۔

نافرمان پر اللہ پاک کی لعنت

حضرت وَہب رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ سے روایت ہے، اللہ پاک نے بنی اسرائیل کے انبیا میں سے کسی نبی عَلَیْہِ السَّلَام کی طرف وحی فرمائی: بندہ جب میری اطاعت کرتا ہے تو میں اس سے راضی ہو جاتا ہوں اور جب میں اس سے راضی ہو جاتا ہوں تو اُسے برکتیں عطا فرماتا ہوں۔ جب بندہ میری نافرمانی کرتا ہے تو میں اُس سے ناراض ہو جاتا ہوں اور جب میں اُس سے ناراض ہو جاتا ہوں تو اُس پر لعنت برساتا ہوں اور میری لعنت اس کی 7 پشتوں تک پہنچتی ہے۔([1])

گر تُو ناراض ہوا میری ہلاکت ہوگی

ہائے! میں نارِ جَہنَّم میں جلوں گا یاربّ!

عَفو کر اور سدا کے لئے راضی ہو جا

گر     کرم     کر     دے     تَو     جنّت     میں     رہوں     گا     یاربّ!([2])

نافرمانی نے ذلیل و رُسوا کر دیا

حضرت جُبَیْر بِنْ نُفَیْر رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: جب مسلمانوں نے قُبْرُص کو فتح کیا، میں نے دیکھا کہ صحابئ رسول حضرت ابو درداء رَضِیَ اللہُ عنہ تنہائی میں بیٹھے رو رہے ہیں، میں آپ کی خدمت میں حاضِر ہوا اور عرض کیا: عالی جاہ! آج تو اللہ پاک نے مسلمانوں کو کُفّار


 

 



[1]...الزواجر عن اقتراف الكنائر، مقدمۃ المؤلف، جلد:1، صفحہ:27 ملتقطًا۔

[2]...وسائلِ بخشش، صفحہ:85 ملتقطًا۔