Nemat Chin Jany Ka Asbab

Book Name:Nemat Chin Jany Ka Asbab

پر غلبہ عطا فرمایا ہے (یعنی آج خوشی کا دِن ہے) اور آپ آنسو بہا رہے ہیں؟ حضرت ابو درداء رَضِیَ اللہُ عنہ نے فرمایا: اے جُبَیْر! غور تو کرو...! جو اللہ پاک کی نافرمانی کرتا ہے، وہ اپنے رَبّ کے حُضُور کتنا بےوَقْعَت ہو جاتا ہے۔ قُبْرص کے رہنے والے کیسے غلبے و عزّت والے تھے، انہوں نے اللہ پاک کے اَحْکام چھوڑے، اپنے رَبِّ کریم کی نافرمانی کی تو ان کا یہ حال ہوا (کہ آج انہیں شکست ہوئی اور یہ ذلیل و رُسوا ہو گئے)۔ ([1])

نافرمانی ذِلَّت و رُسوائی کا سبب ہے

 اے عاشقانِ رسول ! اللہ و رسول کی نافرمانی ذِلَّت و رُسوائی کا سبب ہے، جو بندہ اللہ پاک کی نافرمانیاں کرتا رہتا ہے، توبہ نہیں کرتا، اللہ پاک کی طرف رجوع نہیں لاتا، وہ اللہ پاک کی بارگاہ میں ذلیل و رُسوا ہو جاتا ہے اور بارگاہِ اِلٰہی میں اس کی کوئی وَقْعَت باقی نہیں رہتی ہے اور جو بندہ اللہ پاک کی بارگاہ میں ذلیل و رُسوا ہو جائے، جس کی بارگاہِ رَبُّ العزّت میں کوئی وقعت نہ رہے، اسے کہیں عزّت نہیں ملتی۔ پارہ:17، سورۂ حَج، آیت:18 میں ارشاد ہوتا ہے:

وَ مَنْ یُّهِنِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنْ مُّكْرِمٍؕ- (پارہ:17،الحج:18)

 تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اور جسے اللہذلیل کرے تو اسے کوئی عزت دینے والا نہیں۔

تفسیر صراطُ الجنان میں اس آیت کے تحت ہے: معلوم ہوا کہ عزّت و نامْوَرِی کسی قوم یا فرد کی میراث نہیں کہ کوئی بندہ چاہے کیسے ہی سیاہ کام کرتا پِھرے، اپنا اعمال نامہ گُنَاہوں سے بھر لے، اس کا کردار نافرمانیوں سے داغدار ہو، اس کے باوُجُود وہ عزّت کے ساتھ ہی زِندگی گزارے گا... نہیں! نہیں! ایسا نہیں ہے بلکہ *جو اپنے اخلاق و کردار سے


 

 



[1]...زُہد لِاحمد بن حنبل، زہد ابی الدرداء رَضِیَ اللہُ عنہ، صفحہ:182، رقم:764۔