Book Name:Nemat Chin Jany Ka Asbab
یٰبَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ اذْكُرُوْا (پارہ:1، البقرۃ:47)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اے یعقوب کی اولاد! یاد کرو۔
یہاں اُذْكُرُوْا کا معنیٰ ہے:اُشْکُرُوْا یعنی اے بنی اسرائیل! شکر ادا کرو...!! ([1]) اوراس شکر کا اَنداز کیسا ہو گا؟ کلمہ پڑھ کر ہمارے مَحْبُوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے غُلام بن جاؤ...!!
تھام لے دامنِ شاہِ لَوْلَاک تُو سچّی تَوبہ سے ہو جائے گا پاک تُو([2])
بنی اسرئیل پر ہونے والا ایک انعام
اب وہ نعمتیں کون کون سی ہیں جو بنی اسرائیل پر کی گئیں؟ ان میں سے ایک نعمت اللہ پاک نے اس آیتِ کریمہ میں ذِکْر فرمائی، ارشاد ہوتا ہے:
وَ اَنِّیْ فَضَّلْتُكُمْ عَلَى الْعٰلَمِیْنَ(۴۷) (پارہ:1، البقرۃ:47)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اور یہ کہ میں نے تمہیں اس سارے زمانے پر فضیلت عطا فرمائی۔
یعنی اے بنی اسرائیل! یاد کرو...!! حضرت یعقوب عَلَیْہِ السَّلَام سے لے کر حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام تک جو ہزاروں سال کا عرصہ ہے *اِس پُورے عرصے میں پُوری دُنیا میں، تمام قوموں پر تمہیں فضیلت بخشی گئی، اس پُورے عرصے میں سب سے افضل تم لوگ تھے *تقریباً 4 ہزار انبیائے کرام علیہم السَّلَام تمہارے لئے بھیجے گئے *4 بڑی آسمانی کتابوں میں سے 3 کتابیں ؛ تورات، اِنجیل، زبور تمہاری زبان میں تمہارے ہی لئے اُتاری گئیں *اتنے عرصے میں وحی اِلٰہی تمہارے ہی لئے اُترتی رہی *آسمانی کتابوں کے خزانے تمہارے ہی پاس رہے *آسمانی دِین کا عِلْم تمہارے ہی پاس رہا *تمام جہان کے سردار تم