Nemat Chin Jany Ka Asbab

Book Name:Nemat Chin Jany Ka Asbab

بَوقتِ نَزع سلامت رہے مِرا اِیماں

مجھے           نصیب           ہو           توبہ،           ہے           التجا           یاربّ!([1])

پیارے اسلامی بھائیو! ان روایات سے معلوم ہوا کہ حَسَد اِیْمان لَیْوا بیماری ہے، اس لئے ہمیں چاہئے کہ ہم حَسَد سے بچیں، اللہ پاک نے جسے جو عطا کیا ہے، دُرُست عطا کیا ہے اور مجھے جو عطا فرمایا ہے، میرے حق میں وہی بہتر ہے، بَس یہ اپنا ذِہن بنا کر رکھیں۔ اس کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! حَسَد کی آفت سےمحفوظ رہیں گے۔ اللہ پاک ہمیں اس بُری آفت سے محفوظ فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔

(3):نافرمانی اور سرکشی

پیارے اسلامی بھائیو! بنی اسرائیل سب قوموں سے اَفْضَل تھے، ذلیل و رُسْوا کیوں ہوئے، اس کا ایک سبب سرکشی بھی ہے۔ اللہ پاک فرماتا ہے:

ذٰلِكَ بِمَا عَصَوْا وَّ كَانُوْا یَعْتَدُوْنَ۠(۶۱) (پارہ:1، البقرۃ:61)

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: یہ اس وجہ سے تھی کہ انہوں نے نافرمانی کی اور وہ مسلسل سرکشی کر رہے تھے۔

اللہ پاک کی حدوں کو توڑنے (یعنی حرام کو حلال سمجھ لینے) کو سرکشی کہتے ہیں۔ ([2])  ہوتا یہ ہے کہ *جب بندہ صغیرہ گُنَاہ کرتا ہے تو اس کی نُحُوسَت اُسے دوسرے گُنَاہ کی طرف لے جاتی ہے*پِھر اس گُنَاہ کی نُحُوسَت اُسے تیسرے گُنَاہ کی طرف لے جاتی ہے *پِھر بندہ


 

 



[1]...وسائلِ بخشش، صفحہ:87۔

[2]...تفسیر بیضاوی مع حاشیہ شیخ زادہ، پارہ:1، سورۂ بقرۃ، زیرِ آیت:61، جلد:2، صفحہ:74 خلاصۃً۔