Nemat Chin Jany Ka Asbab

Book Name:Nemat Chin Jany Ka Asbab

کرنے والا بادشاہ مِٹ گیا جبکہ صحابئ رسول، حضرت بلال رَضِیَ اللہُ عنہ عشقِ رسول کی بَرَکت سے ہمیشہ دلوں پر حکومت حاصِل کر گئے۔

پیارے اسلامی بھائیو! ہمیں چاہئے کہ ہمیشہ بااَدب رہیں، نبیوں کے بااَدب رہیں، ولیوں کے بھی بااَدَب رہیں، صحابہ کا بھی ادب کرتے رہیں اور اَہْلِ بیتِ پاک کا بھی ہمیشہ ادب، ادب اور ادب ہی کرتے رہیں کیونکہ

بااَدَب بانصیب، بے اَدَب بے نصیب

(2):حَسَد

پیارے اسلامی بھائیو! بنی اسرائیل سے فضیلت کیوں چھن گئی، اس کا دوسرا سبب حسد ہے۔ حَسد کہتے ہیں جلن کو۔ کسی کے پاس کوئی نعمت دیکھی تو اس سے جلنے لگ گئے، خواہش کرنے لگے کہ اس سے یہ نعمت چھن جائے یا تو مجھے مل جائے یا اس کے پاس بھی نہ رہے۔([1]) اور بنی اسرائیل حَسَد کرنے والے تھے۔ لہٰذا ان سے فضیلت چھین لی گئی۔ بنی اسرائیل اس حسد کی بیماری میں کس حد تک گِر چکے تھے، اس کا ایک عبرتناک واقعہ سنیئے!

کعب بن اَشْرف جو بنی اسرائیل کا ایک امیر کبیرشخص تھا اور بڑا ہی گستاخِ رسول بھی تھا، یہ ایک مرتبہ اپنے 70 ساتھیوں کو لے کر مکّہ مکرمہ پہنچا اور مکّے کے غیر مسلموں کو کہنے لگا: تم لوگ مُحَمَّد صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم سے جنگ کرو! ہم تمہارا ساتھ دیں گے۔ قریش کہنے لگے: دیکھو! تم لوگ بھی کتابی ہو(یعنی آسمانی دِین پر چلنے والے ہو، اللہ پاک کو ایک مانتے ہو)، لہٰذا ہم تمہارا یقین نہیں کر سکتے، کیا خبر کہ تم ہمیں جنگ کے لئے اُکسا دو، پِھر عین جنگ کے


 

 



[1]...حدیقۃ ندیۃ، الباب الثانی، الخلق الخامس، عشر الحسد ، المبحث الاول، جلد:3، صفحہ:34 خلاصۃً۔