Book Name:Ala Hazrat Ka Iman e Kamil
آپ پر ایمان رکھنے والا ہے، اللہ پاک پر اور قیامت پر اِیمان رکھتا ہے، ایسا ہو نہیں سکتا کہ وہ اللہ و رسول کے دُشمنوں کے ساتھ دوستی رکھے، پِھر وہ اللہ و رسول کے دُشمن چاہے اس کے کتنے ہی قریبی کیوں نہ ہوں، چاہے باپ ہو، چاہے بیٹا ہو، چاہے بھائی ہو، چاہے خاندان کا کوئی فرد ہو، جو اللہ و رسول کا دُشمن ہے، کامِل ایمان والا اس سے دوستی رکھ ہی نہیں سکتا ہے اور جو ایسے کامِل اِیمان والا ہے، جو آپ کے دُشمنوں سے دوستی نہیں رکھتا، اس کا عشق اسے مجبور کرتا ہے، جس کا یہ نظریہ ہے:
اپنا عزیز وہ ہے جسے تُو عزیز ہے ہم کو ہے وہ پسند جسے آئے تُو پسند([1])
جو ایسے کامِل ایمان والا ہے، انہیں کون کون سے انعامات سے نوازا جاتا ہے...؟ ربِّ کریم فرماتا ہے :
اُولٰٓىٕكَ كَتَبَ فِیْ قُلُوْبِهِمُ الْاِیْمَانَ وَ اَیَّدَهُمْ بِرُوْحٍ مِّنْهُؕ-وَ یُدْخِلُهُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاؕ-رَضِیَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَ رَضُوْا عَنْهُؕ-اُولٰٓىٕكَ حِزْبُ اللّٰهِؕ-اَلَاۤ اِنَّ حِزْبَ اللّٰهِ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ۠(۲۲)
(پارہ:28، المجادلہ:22)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں میں اللہ نے ایمان نقش فرما دیا اور اپنی طرف کی روح سے ان کی مدد کی اور وہ انہیں اُن باغوں میں داخل فرمائے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ان میں ہمیشہ رہیں گے، اللہ ان سے راضی ہوا اَور وہ اللہ سے راضی ہوئے، یہ اللہ کی جماعت ہے، سُن لو! اللہ کی جماعت ہی کامیاب ہے۔
اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ اس آیتِ کریمہ کی وضاحت کرتےہوئے فرماتے ہیں: اس