Pyary Aaqa K Pyary Naam

Book Name:Pyary Aaqa K Pyary Naam

بےمثل و بےمثال نبی

7 وِیں صدی ہجری کے بزرگ حضرت علّامہ فخر الدین حَرَّالی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: لفظِ اُمِّی کا مطلب یہ ہے کہ اللہ پاک نے سب لوگوں کو جس فطرت پر پیدا فرمایا، ہمارے محبوب نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کواُن سب سے جُداگانہ، بےمثل و بےمثال فطرت پر پیدا فرمایا ہے۔([1])

مطلب یہ ہے کہ اس دُنیا میں جتنے بھی لوگ آئے ہیں، سب کی فطرت(Nature) میں پڑھنا لکھنا رکھا گیا ہے، آپ نے اپنے گھروں میں دیکھا ہو گا، بچہ جب بولنا شروع کرتا ہے، چیزوں کو دیکھنا اور سمجھنا شروع کرتا ہے تو وہ بہت سارے سوال پوچھتا ہے،  یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اس دُنیا میں ہر ایک کی فطرت میں سیکھنارکھا گیا ہے، جو بھی دُنیا میں آتا ہے، وہ یہاں آ کر سیکھنے اور سمجھنے کی کوشش کرتا ہےمگر قربان جائیے!  یہ میرے اور آپ کے آقا، بےمثل و بےمثال نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی نِرالی فطرت ہے کہ اللہ پاک نے آپ کی فطرت مبارک میں سیکھنا نہیں بلکہ سکھانارکھا ہے۔

میرے آقا ہر لحاظ سے بےمثل ہیں

اللہُ اکبر! کیا شان ہے میرے آقا ومولیٰ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی، اللہ پاک نے آپ کو  بےشُمار شانیں عطا فرمائیں اور ہر شان میں آپ کو بےمثل و بےمثال رکھا ہے *اللہ پاک نے آپ کو بشر بنایا  تو بےمثل و بےمثال بشر بنایا *اللہ پاک نے آپ کو


 

 



[1]...ابداء الخفا فی شرح اسماء المصطفیٰ، اسمہ الامی، صفحہ:248خلاصۃً۔