Book Name:Pyary Aaqa K Pyary Naam
سے گنہگار بخشش کی خیرات پا کر جنّت کے حقدار بھی بن جاتے ہیں۔
پیارے اسلامی بھائیو! الحمدللہ! ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم بہت بلندشان والے ہیں، یہ حقیقت ہے کہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی شان و عظمت، آپ کے اَوْصاف و کمالات ایسے نہیں ہیں کہ ان کو شُمار کیا جا سکے
۔ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے دِیگراَوْصاف و کمالات کی توکیا بات کی جائے، اللہ پاک نے اپنے پیارے نبی کواتنے زیادہ نام اور اَوْصاف عطا فرمائے ہیں کہ ہم ان ناموں کی گنتی بھی نہیں کر سکتے ہیں۔ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے پیارے پیارے نام کیا ہیں؟ان کا معنیٰ کیا ہے؟ ان پیارے ناموں سے آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کیا کیا شانیں معلوم ہوتی ہیں؟ یہ توبعد کی بات ہے، عُلَمائے کرام نے اس بات پر تحقیق کی کہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے ناموں کی تعداد کتنی ہے؟ توبڑے بڑے علمائے ذیشان نے محنت کی، ناموں کی تعدادمعلوم کرنے کی کوشش کی تو 800 نام ملے...!! مگر قربان جائیے! یہ تحقیق کی انتہا نہیں تھی، اس کے بعدبھی مزید تحقیق کی گنجائش موجودتھی، آخرسیدی اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے اس پر تحقیق فرمائی، آپ لکھتے ہیں: مجھے مختلف کتابوں اورروایات کی روشنی میں آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے 1400 نام ملے،مزیدفرماتے ہیں: (یہ تو وہ ہیں جو میرے عِلْم میں آ گئے، ورنہ) آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے مبارک ناموں کی گنتی ناممکن ہے۔([1])