Pyary Aaqa K Pyary Naam

Book Name:Pyary Aaqa K Pyary Naam

نمازپڑھنے کے فوائد اور نہ پڑھنے کے نقصانات

پیارےاسلامی بھائیو! الحمد للہ! ہم جشنِ وِلادت منانے والے بھی ہیں اور نمازی بھی ہیں ،نماز ہمارے آقا، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے، اس لئے نمازوں کی خوب پابندی کیجئے! بالخصوص   میلاد کی مَصْرُوفیات میں بھی نمازوں کے اوقات کا خوب لحاظ رکھئے! یُوں نہ ہو کہ میلاد کی خوشیاں مناتے مناتے (مَعَاذَ اللہ!) نمازیں قضا کر  بیٹھیں؛ *نماز اَوَّلین فریضہ ہے *نماز اندھیری قبر کا چراغ ہے *نماز عذابِ قبر سے بچاتی ہے *نماز قیامت کی دھوپ میں سایہ ہے *نماز پُل صراط کے لئے آسانی ہے *نماز جہنم کے عذاب سے بچاتی ہے *نماز سے رَحْمَت نازِل ہوتی ہے *نماز سے گُنَاہ مُعَاف ہوتے ہیں *نماز دعاؤں کی قبولیت کا سبب ہے *نماز بیماریوں سے بچاتی ہے *نماز سے بدن کو راحت   ملتی ہے *نماز سے روزی میں برکت ہوتی ہے*نماز بے حیائی اور بُرے کاموں سے بچاتی ہے([1]) *اور الحمدللہ!  نماز قُرْبِ خُدا اَور قُرْبِ مصطفےٰ دلاتی ہے۔ اللہ پاک ہم  سب کو  پکّا سچّا نمازی بننے کی بھی توفیق دے اور سچّا عاشِقِ رسول، پکّا میلادی بھی بنائے رکھے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔

قرآنِ کریم کی تلاوت کیجئے...!!!

پیارے اسلامی بھائیو ! آج ہم جن کا جشنِ وِلادت منا رہے ہیں ان پر قرآنِ کریم نازل ہوا، ہمارے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم کثرت سے قرآنِ کریم کی


 

 



[1]...فیضان نماز، صفحہ:10 ملتقطاً۔