Pyary Aaqa K Pyary Naam

Book Name:Pyary Aaqa K Pyary Naam

سُبْحٰنَ اللہ! یہ تو ابھی ناموں کی گنتی کی بات ہے! *اللہ کریم نے اپنے محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو نام کتنے عطا فرمائے ہیں؟ ہم جیسے عام انسان توان کی گنتی بھی نہیں کر سکتے *پھِر ان ناموں کے معانی  کیا ہیں؟*ان میں آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی کیسی کیسی شانوں کا بیان ہے؟ *پِھر اس کے عِلاوہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے اَوْصاف و کمالات کیا ہیں؟ان کو کون شُمار کر سکتا ہے...؟

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

وہ نامی کہ نامِ خُدا نام تیرا

پیارے اسلامی بھائیو! یہاں ایک بات پر ذرا غور کیجئے! نام میرا بھی ہے، نام آپ کا بھی ہے، دُنیامیں ہر انسان کا، ہر چیز کاکوئی نہ کوئی نام تو ہوتا ہی ہےلیکن غورکا مقام ہے کہ کیا میرے نام کی کوئی خصوصیت ہے؟  مثلاًکسی شخص کا نام زید ہے، اس شخص کا نام زید ہونے میں اس کی کیاخصوصیت ہو سکتی ہے؟ کچھ بھی نہیں...!! بس بچپن میں والدین نے اس کا نام زید رکھ دیا تھا تو وہی نام اب تک چل رہا ہے مگرقربان جائیے! میرے آقا ومولیٰ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی شان نِرالی ہے، اللہ کریم  نے آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو بےشُمار نام تو عطا فرمائے، اس کے ساتھ ان پاکیزہ ناموں میں آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو ایسی ایسی خصوصیات سے بھی نوازا ہے کہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اپنے ناموں کے لحاظ سے بھی بےمثل و بےمثال  ہیں۔ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے پیارے پیارے ناموں کی خصوصیات ہی کو اگر شُمار کیا جائے تو یہ خصوصیات ہی ہماری عقل و فہم  سے بہت اُونچی چلی جاتی ہیں۔  مثال کے طَور پر  میں آپ کے سامنے پیارے آقا کے پیارے ناموں کی صِرْف ایک