Book Name:Pyary Aaqa K Pyary Naam
نامِ پاک: داعِی اِلَی اللہ!
پیارے اسلامی بھائیو! میرے پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا ایک پیارا پیارا پاکیزہ نام دَاعِی اِلَی اللہ بھی ہے۔ یعنی آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم لوگوں کو اللہ پاک کی طرف بُلانے والے ہیں۔
الحمد للہ! ہمارے پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے غیر مسلموں کو اسلام کی طرف بُلایا،گنہگاروں کو نیکی کی طرف بُلایا،بھولے بھٹکے ہوؤں کو ہدایت کی طرف بُلایا ([1])اور سب کو بُلا بُلا کر اللہ پاک کی بارگاہ میں حاضِر کر دیا۔
کاش! ہم بھی اپنے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی پیاری پیاری سیرت اپنائیں،آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے پیارے پیارے نام دَاعِی اِلَی اللّٰہ کافیضان لوٹتے ہوئے نیکی کی دعوت عام کرنے والے بن جائیں۔
الحمد للہ! آپ کی دعوتِ اسلامی نیکی کی دعوت عام کرنے والی، پیارے آقا کے پیارے نام دَاعِی اِلَی اللہ کا فیضان لوٹنے والی اور دوسروں تک یہ فیضان پہنچانے والی تحریک ہے۔ الحمد للہ! *دعوتِ اسلامی نیکی کی دعوت عام کرتی ہے *گنہگاروں کو نیکی کی دعوت دے کرنیک رستے کا مسافِر بناتی ہے *دعوتِ اسلامی امن کا درس دیتی ہے *دعوتِ اسلامی اِصْلاح کی طرف بُلاتی ہے *دعوتِ اسلامی ہمیں اچھا انسان *اچھا بھائی *اچھا والِد *اچھا شوہر *اچھا پڑوسی *اچھا شہری *اچھا مسلمان *اچھا اُمّتی بننے کی ترغیب