Book Name:Pyary Aaqa K Pyary Naam
دِلاتی ہے۔ آپ بھی پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی سُنّت کو اپنائیے! نیکی کی دعوت عام کرنے میں دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجئے! خُوب بڑھ چڑھ کر دِینی کاموں میں حِصَّہ لیجئے! *مسجد میں، گھر میں، چوک اور بازار میں درس دیجئے! *نمازِفجر کے لئے جگائیے! *بعدِ فجر تفسیر سننے سنانے کا حلقہ لگائیے! یا اس میں شرکت ہی کر لیا کیجئے! *ہفتہ وار اجتماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کیجئے *روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لیتے ہوئے نیک اعمال کا رسالہ پُر کیا کیجئے! *عِلْمِ دِین میں اِضافے کی خاطِرہفتہ وار رسالے کا مطالعہ کیا کیجئے! *عِلْمِ دِین سیکھنے کے لئے وقتاً فوقتاً مدنی کورسز بھی کرتے رہا کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! زندگی میں بہار (یعنی ایک نمایاں تبدیلی) آجائے گی، دِل میں عشقِ رسول بڑھے گا، نیکیوں کا جذبہ پروان چڑھے گا اور اللہ پاک نے چاہا تو نیک نمازی بننے اور پیارے آقا کااچھا، سچّا اُمّتی بننے میں کامیاب ہو جائیں گے اور اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دِین و دُنیا کی بےشُمار بھلائیاں بھی نصیب ہوں گی۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
جشنِ وِلادت اور جلوسِ میلاد کے متعلق مدنی پھول
اے عاشقان ِ رسول! کل بارہویں شریف(یعنی ربیعُ الاَوَّل کی12تاریخ) ہے۔ پیارے نبی، رسولِ ہاشمی، مکی مدنی، مُحَمَّدِ عربی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا جشنِ وِلادت ہے، الحمد للہ! صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے بھی اپنے دَور کے تقاضوں کے مُطَابق وِلادتِ مصطفےٰ کی خوشی کی، اس نعمت پر اللہ پاک کا شکر بجا لائے بلکہ خُود ہمارے آقا و مولا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم بھی اپنا جشنِ وِلادَت منایا کرتے تھے بلکہ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم تو سالانہ نہیں بلکہ ہر