Book Name:Pyary Aaqa K Pyary Naam
بالکل حقیقی، اصلی مگرعطامحبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے صدقے میں ہوئی ہے، اسی لئے آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو خصوصیت کے ساتھ الرّسُوْل کہا جاتا ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! پارہ: 11، سورۂ تَوبہ، آیت: 128 میں اللہ پاک نے اپنے محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے 2 نام ذِکْر فرمائے، ارشاد ہوتا ہے:
بِالْمُؤْمِنِیْنَ رَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ(۱۲۸) (پارہ:11،التوبہ:128)
ترجمہ کنزُ العِرْفان:مسلمانوں پر بہت مہربان، رحمت فرمانے والے ہیں ۔
سُبْحٰنَ اللہ!کیا شان ہے میرے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی...!! رَءُوْف بھی اللہ پاک کا نام ہے، رَحِیْم بھی اللہ پاک کا نام ہے اور اللہ پاک نے اپنے محبوب نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی عزّت بڑھانے کے لئے یہ دونوں نام آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو عطا فرما دئیے ہیں۔
مشہور مفسرِ قرآن، مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃُاللہ علیہ فرماتے ہیں: رَءُوْف کا معنی ہے: مشقت اور مصیبت دُور کرنے والے اور رَحِیْم کا معنیٰ ہے: احسان فرمانے اور فائدہ مند چیزیں عطا فرمانے والے۔([1])