Pyary Aaqa K Pyary Naam

Book Name:Pyary Aaqa K Pyary Naam

اسی پر ہو سکتا ہے، عُلَمائے کرام نے اس نامِ پاک کی عظمت و برکت پر پُوری پُوری کتابیں لکھی ہیں۔ یہاں مختصر طَور پر اس نامِ پاک کے متعلق صِرْف ایک مدنی پھول قبول کیجئے!

نامِ مُحَمَّد کا معنی

قاضِی عیاض مالکی رحمۃُاللہ علیہ فرماتے ہیں: پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے 2  مبارک نام اَحْمَد اور مُحَمَّد دونوں حَمْد سے بنے ہیں اور ان میں پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ   صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی 2 شانوں کا بیان ہے، اَحْمَد کا مطلب ہے: اَجَلُّ مَنْ حَمِدَ یعنی (آج تک اللہ پاک کی جس جس نے تعریف کی ہے، چاہے وہ انسان ہوں، جنّات ہوں، فرشتے ہوں، زمین و آسمان میں پائی جانے والی کوئی مخلوق ہو، درخت، پتّے، حیوانات، چرند پرند، سب چیزیں ہی اللہ پاک کی حمد بیان کرتی ہیں، ان سب میں) سب سے زیادہ اللہ پاک کی حمد جس ہستی نے کی ہے، وہ ہمارے نبی ، احمدِ مجتبیٰ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ہیں۔ 

ایسے ہی نامِ پاک مُحَمَّد کا مطلب ہے:اَفْضَلُ مَنْ حُمِدَ یعنی (آج تک جس جس کی تعریف کی گئی ہے، جس جس لحاظ سے بھی تعریف کی گئی ہے، ان میں) سب سے زیادہ جس ہستی کی تعریف کی گئی، انہیں مُحَمَّد کہتے ہیں۔([1])

مزید فرماتے ہیں: پس معلوم ہوا؛ سب سے زیادہ حمد کرنے والے میرے محبوب آقا ہیں، کائنات میں سب سے زیادہ جن کی تعریف کی گئی وہ بھی میرے آقا ہیں، روزِ قیامت لِوَاءُ الحمد (یعنی حمد کا جھنڈا) بھی آپ ہی کو عطا کیا جائے گا، مقامِ محمود بھی آپ ہی کو عطا ہو گا،


 

 



[1]... کتاب الشفاء،الباب الثالث،فصل فی اسمائہ صلی اللہ علیہ وسلم...الخ،جز:1،صفحہ:176۔