Book Name:Pyary Aaqa K Pyary Naam
پیارے اسلامی بھائیو!میرے کریم آقا، رَحِیْم آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے پیارے پیارے ناموں کا ذِکْر کرتے ہوئے، اللہ پاک نے قرآنِ کریم میں فرمایا:
یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ اِنَّاۤ اَرْسَلْنٰكَ شَاهِدًا وَّ مُبَشِّرًا وَّ نَذِیْرًاۙ(۴۵) (پارہ:22،الاحزاب:45)
ترجمہ کنزُ العِرْفان:اےنبی!بیشک ہم نے تمہیں گواہ اور خوشخبری دینے والا اور ڈر سنانے والا بنا کر بھیجا۔
یہ رسولِ اکرم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے 3 مبارک نام ہیں: (1):شاہِد (2): مبشر (3):نذیر۔ * شاہِد کا معنیٰ ہے: گواہ۔ اور گواہ وہی ہوتا ہے جو موجود بھی ہو اور دیکھ بھی رہا ہو، یعنی حاضِر بھی ہو، ناظِر بھی ہے، جب اللہ پاک فرما رہا ہے کہ اے محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! ہم نے آپ کو شاہِد بنا کر بھیجا یعنی ہم نے آپ کو حاضِر بھی بنایا، ناظِر بھی بنایا تو پتا چل گیا کہ میرے آقا، محبوبِ خُدا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اپنے رَوْضَۂ پُرنُور میں تشریف فرما ہیں، زندہ ہیں اور اپنی پُوری اُمّت کو دیکھ بھی رہے ہیں، پِھر جب چاہتے ہیں، جہاں چاہتے ہیں تشریف بھی لے جاتے ہیں۔
*اسی طرح آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا پیارا پیارا نام ہے: مُبَشِّر یعنی خوشخبری سُنانے والا۔ الحمد للہ! میرے محبوب آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم خوشخبریاں سنانے والے ہیں، آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اَہْلِ اِیْمان کو جنّت کی خوشخبری سناتے ہیں، اللہ پاک کی رضا کی خوشخبری سُناتے ہیں، جو نمازی ہیں، جو روزے رکھنے والے ہیں، جو نیک کام کرنے والے ہیں،جو اچھائی کے رستے پر چلنے والے ہیں،میرے محبوب نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے