Pyary Aaqa K Pyary Naam

Book Name:Pyary Aaqa K Pyary Naam

مطلب ہو گا: اَن پڑھ۔ مگر) ہمارے آقا ومولیٰ، مکی مدنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّمکے حق میں جب یہ لفظ بولا جائے تو اس کا معنیٰ(اَن پڑھ نہیں ہوتا، بلکہ اس  کا معنیٰ) ہو گا:  یُقْرِئُہُ اللہُ مَا کَتَبَہٗ بِیَدِہٖ یعنی وہ باتیں جو رَبِّ قدیر نے اپنے دستِ قدرت سے ازل میں لکھی تھیں، جسے اللہ پاک نے وہ باتیں پڑھا کر بھیجا ہو، اسے اُمِّی کہتے ہیں۔([1])

   ہر چیز روشن ہو گئی

صحابئ رسول حضرت معاذ بن جبل رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں: ایک مرتبہ فجر کی نماز کا وقت تھا، پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم معمول  سے ہٹ کر کچھ دَیر سے تشریف لائے، نمازِ فجر پڑھائی، پِھر فرمایا: میں رات اُٹھا، نوافِل ادا کئے، دورانِ نماز مجھے نیند نے آ لیا تو میں نے حالتِ خواب میں اپنے اللہ پاک کو نہایت حسین صُورت میں دیکھا، میں نے دیکھا کہ اللہ پاک نے اپنا ہاتھ مبارک (جیسا اس کی شان کے لائق ہے) میرے دونوں کندھوں کے درمیان رکھا یہاں تک کہ میں نے اس کی ٹھنڈک اپنے سینے پر محسوس کی، پس رَبِّ کریم کا (اس کی شان کے لائق) ہاتھ مبارک میرے سینے پر رکھے جانے کی دیر تھی، میری کیفیت یہ ہو گئی کہ فَتَجَلّیٰ لِیْ کُلُّ شَیْءٍ وَ عَرَفْتُ پس مجھ پر ہر چیز روشن ہو گئی اور میں نے اسے پہچان لیا۔([2]) ایک  روایت میں ہے: فَعَلِمْتُ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَمَا فی  الْاَرْضِ پس میں نے جان لیا جو کچھ زمین میں اور جو کچھ آسمان میں ہے۔([3])


 

 



[1]...ابداء الخفا فی شرح اسماء المصطفیٰ، اسمہ الامی، صفحہ:249۔

[2]...ترمذی،کتاب تفسیر القرآن،باب  ومن سورۂ ص،صفحہ:747 ،حدیث:3235 ملتقطًا۔

[3]... ترمذی،کتاب تفسیر القرآن،باب  ومن سورۂ ص،صفحہ:746 ،حدیث:3233 ۔