Pyary Aaqa K Pyary Naam

Book Name:Pyary Aaqa K Pyary Naam

حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السّلام نبی بھی ہیں، رسول بھی ہیں کہ آپ عَلَیْہِ السّلام پر تورات شریف نازِل ہوئی اور آپ پر نئی شریعت اُتاری گئی، ایسے ہی حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السّلام نبی بھی ہیں، رسول بھی ہیں، آپ پر بھی نئی شریعت اُتاری گئی، اسی طرح ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نبی بھی ہیں، رسول بھی ہیں کہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے آنے سے پچھلی ساری شریعتیں منسوخ ہو گئیں، آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو نئی شریعت عطا فرمائی گئی۔

پیارے آقا کی شانِ رسالت

پیارے اسلامی بھائیو!دُنیا میں نبی اور رسول کتنے تشریف لائے، ہم ان کی تعداد مقرر نہیں کر سکتے، البتہ!عُلَمائے کرام یوں کہتے ہیں کہ کم و بیش1 لاکھ 24 ہزار انبیا تشریف لائے، ان میں 313 رسول ہیں۔  اب ذِہن میں سُوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ رسول کل 313 ہیں تو پِھر پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا نامِ پاک اَلرَّسُوْل کیسے ہو سکتا ہے؟ رسول تو 313 ہیں، ان سب کا نام اَلرَّسُوْل ہو سکتا ہے؟ لیکن آپ قرآنِ کریم پڑھیئے! سورۂ فاتحہ سے سورۂ وَالنّاس تک پڑھ لیجئے! قرآنِ کریم میں جہاں جہاں صِرْف اَلرَّسُوْل آیا ہے، اس کے ساتھ کسی کا نام ذِکْر نہیں کیا گیا تو اس سے مراد پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ہی ہیں، اگر کسی اور رسول کا ذِکْر کرنا ہو تو ساتھ میں اُن کا نام بھی ذِکْر کیا جاتا ہے، یعنی جب صِرْف لفظ اَلرَّسُوْل  بولا جائے گا تو اس سے مراد رسولِ اکرم، نورِ مجسم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ہی مراد ہوں گے۔([1]) آخِر وجہ کیا ہے؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ پاک نے


 

 



[1]...تفسیرِ نعیمی ، پارہ:3،آلِ عمران، زیرِ آیت:81، جلد:3، صفحہ:591 خلاصۃً۔