Book Name:Pyary Aaqa K Pyary Naam
حیرانی سے پوچھا: یہ حُسْن و جمال، یہ زیب و زینت، یہ بلند مقام تمہیں کیسے مل گیا؟ تم تو بہت گنہگار تھے؟ کہا: (ہاں! واقعی میں بہت گنہگار تھا مگر) ایک دِن میں نے تورات شریف کھولی تو اس میں اللہ پاک کے محبوب نبی، مُحَمَّد بن عبد اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا نامِ پاک، آپ کے پیارے پیارے اَوْصاف دیکھے تو غلبۂ محبّت سے میں نے آپ کا نامِ پاک چوما اور سَر پر رکھ لیا، بس نامِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے اسی ادب کی برکت سے اللہ پاک نے مجھ پر فضل و احسان فرمایا اور میرے سارے گُنَاہ بخش دئیے! ([1])
سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! اے پیارے آقاکے پیارے پیارے ناموں سے محبّت کرنے والے عاشقانِ رسول! کیا شان ہے میرے محبوب نبی،مکی مدنی، مُحَمَّدِ عربی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی...!! الحمدللہ! *میرے نبی، پیارے نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم مشکل کُشا بھی ہیں *حاجت روا(حاجتیں پُوری کرنے والے) بھی ہیں *دافِعِ بلا(مصیبت دُور فرمانے والے) بھی ہیں، یہ توآپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی شانیں ہیں، الحمد للہ!میرے رَبِّ کریم نے اپنے محبوب عظیم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے نامِ پاک کو بھی یہ عظمت بخشی ہے کہ *آپ کے پیارے پیارے ناموں کے صدقے بھی حاجات پوری ہوتی ہیں* مشکلات ٹلتی ہیں *دُنیا تو دُنیا رہی، یہاں کی مشکلات کی تو وُقعت کی ہی کیا ہے؟ میرے آقاکے پیارے پیارے نام ایسے شان والے ہیں کہ ان کی برکت سے دُنیا ہی نہیں *قبر کی مشکلات بھی ٹلتی ہیں *حشر کی مشکلات بھی ٹلتی ہیں *قیامت کی ہولناکیوں سے بھی نجات ملتی ہے *پُل صراط پرآسانی بھی نصیب ہوتی ہے اور *اللہ پاک کے فضل سے نامِ مصطفےٰ کی برکت