Book Name:Pyary Aaqa K Pyary Naam
خصوصیت عرض کرتا ہوں: بہت بڑے بزرگ ہیں:قاضِی عیاض مالکی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہآپ فرماتے ہیں: میرے محبوب نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے جو بےشمار نام ہیں، ان ناموں میں 30 نام وہ ہیں جو اَصْل میں اللہ پاک کے نام ہیں مگر رَبِّ کریم نے وہ نام اپنے محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو بھی عطا فرمائے ہوئے ہیں۔([1])
اَسْماء الحسنیٰ کے مظہر
پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک کے پیارے پیارے ناموں میں 30 نام وہ ہیں جو حقیقت میں اللہ پاک کے نام ہیں اور وہ نام ہی اللہ پاک نے اپنے محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو عطافرما دئیے *یعنی رَؤُوْف اللہ پاک کا نام ہے، پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو بھی رَؤُوْف کہہ سکتے ہیں *رَحِیْم اللہ پاک کا نام ہے، پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو بھی رَحِیْم کہہ سکتے ہیں *عَلِیْم اللہ پاک کا بھی نام ہے، پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو بھی عَلِیْم کہہ سکتے ہیں۔ غرض کہ 30نام اللہ پاک کے وہ ہیں جو اللہ کریم نے باقاعِدہ وہ نام ہی اپنے محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو عطا فرما دئیے۔
عُلَمائے کرام فرماتے ہیں: اللہ پاک کے جو اَسْماء الحسنیٰ ہیں، یعنی اللہ پاک کے پیارے پیارے 99 نام جو قرآن و حدیث میں ذِکْر ہوئے ہیں، وہ نام اللہ پاک کے ہیں، وہ صِفَات اللہ پاک کی ہیں، اگرچہ وہ نام کسی اور پر بولے نہیں جا سکتے مگر رَبِّ کائنات نے اُن تمام اَسْمَاءُ الحسنیٰ کا مظہر (یعنی نمونہ و نشانی) اپنےمحبوبِ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو بنا دیا ہے۔ ([2])