Book Name:Yateemon Ke Wali
کے ساتھ تمہارا کیا مقابلہ ہے، اُن کی شان یہ ہے کہ * نگاہ اُٹھائیں تو عرش تک دیکھتے ہیں، تمہیں دِیوار کے پیچھے کا نظر نہیں آتا * وہ تَوَجُّہ فرمائیں تو آسمان کی آوازیں سُن لیتے ہیں، تمہیں 2میل دُور کی آواز سُنائی نہیں دیتی * وہ بولیں تو حکمت کے پُھول جھڑتے ہیں، تمہاری زبان سے بکواسات کے عِلاوہ نکلتا کچھ نہیں ہے * وہ قدم اُٹھائیں تو رات کے مختصر حصّے میں عرش سے اُوپَر تک کا سَفَر کر کے واپس آجاتے ہیں، تمہیں مُلْکِ شام تک جانے میں 2مہینے لگ جاتے ہیں، پِھر ان کی مقدس رُوح کی بات کی جائے، پیارے پیارے دِل کی بات کی جائے تو شان یہ ہے کہ
غنچۂ باغِ وحدت پہ لاکھوں سلام
لہٰذا تم کس مُنہ سے کہہ سکتے ہو کہ نبوت کے حقدار ہم ہیں، تمہارا مُنہ ہی کیا ہے...!! ہمارے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم * دُرِّ یتیم ہیں * بےمثل ہیں * بےمثال ہے * یکتا ہیں * باکمال ہیں۔
سب سے اَولیٰ و اعلیٰ ہمَارا نبی سب سے بالا و وَالا ہمَارا نبی
اپنے مولیٰ کا پیارا ہمَارا نبی دونوں عالَم کا دُولہا ہمَارا نبی
سارے اُونچوں سےاُونچا سمجھئے جسے ہے اس اونچے سے اونچا ہمارا نبی
خلق سے اَولیا اَولیا سے رُسل اور رَسولوں سے اَعلیٰ ہمَارا نبی
جس نے ٹکڑے کیے ہیں قمر کے وہ ہے نُورِ وَحدت کا ٹکڑا ہمَارا نبی
لامکاں تک اُجالا ہے جس کا وہ ہے ہر مکاں کا اُجالا ہمَارا نبی([1])